جی! آپ کی تعریف؟"
آپ کریں گی تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔
میں بھلا آپ کی تعریف کیوں کروں گی؟ جبکہ میں آپ کو جانتی تک نہیں ہوں۔
تو اب جان لیجئے۔ مجھے وقاص عرف وکی کہتے ہیں۔ میں صائم انکل کے بزنس کو لک آفٹر کرتا ہوں۔
لیجئے تعارف میں نے کروا دیا ہے۔ اب تعریف آپ کر دیجئے ! وہ اس کے چہرےکو دیکھتے ہوئے بولا ۔
اس تعارف میں کوئی قابل تعریف بات تو نہیں بتائی آپ نے ، اور تعریف کے لئے نامکا نہیں اچھے اور اعلیٰ کام کا ہونا اور جاننا ضروری ہوتا ہے مسٹر کرن نے اسے دیکھتے ہوئے بہت پر اعتماد لہجے میں کہا۔
میرے لئے تو صرف آپ ایک اجنبی ہیں، اورمیرے شوہر کے ملازم ہیں۔
کرن نے صوفے پر بیٹھ کر میگزین اٹھاتے ہوئے کہا۔