لو میں کیسے ہار پہناتی نہیں۔ محترم گردن ہی تفاخر سے یوں اکڑائے پھر ہے ہیں جیسے پر نہیں کہت بڑا تیر ماریا ہو
ما ہم کا لہجہ ایک مرتبہ پھر طنز سے بھر پور تھا۔ لڑکیوں کی کھلکھلاہٹ مزید دوبالا ہوگئی۔
بھئی وہ ایم اے انگلش کر لے یا ایم اے فارسی کم از کم اس جنم میں تو کوئی اچھی لڑکی اسے گھاس ڈالنے والی نہیں ۔ کیوں درست کہہ رہی
شریر عدیلہ نے کن انکھیوں سے اریشہ پر اک سرسری نظر ڈال کر قدرے تفاخر سےکہا تو لڑکیوں نے ہنستے ہوئے فوراً اثبات میں سر ہلا دیا۔
لو اور سنو! پچھلے دنوں محترم کو اپنی اک کلاس فیلو حسینہ سے عشق ہو گیا اور جناب نے نہایت دیدہ دلیری سے اظہار عشق فرما بھی دیا۔
پھر تو کچھ مت پوچھو کہ کیا ہوا؟ اس حسینہ نے خوب جما کر وہ زبردست تھپڑ لگایا کہ جناب کی آنے والی سات نسلیں بھی یادرکھیں گی ۔
طنز و مزاح کی اس محفل میں فائقہ کیوں پیچھے رہتی۔ تب ہی خوب اٹھلا کر نخوت سے بولی تو سبھی لڑکیاں افسوس سے سر ہلاتے ہوئے ایک
مرتبہ پھر کھلکھلا کر ہنس پڑیں۔
ویسے سوچنے کی بات ہے۔ یہ سات نسلیں آئیں گی کہاں سے؟
نشہ نے کچھ اس انداز میں منہ بنا کر راز داری سے کہا کہ لڑکیوں سے اپنی بنی پر قابو پانا دشوار ہو گیا۔ تب اریشہ سے مزید برداشت نہ ہوسکا
تو چلا اٹھی ۔