وقت ہو تو میرے پاس آنا
ارزش مسکرا دیا۔ گویا آجائے گا
ارزش بھی کیا کرتا۔ اس کی اپنی الجھنیں بہت تھیں۔ رات جب ملازمہ نے بتایا کے ب جی نے سوپ پی لیا ہے تو وہ باپ بیٹا بھی کھانے کے کمرے میں آگئے ۔
" مجھے تمہاری ماں نے بتایا کہ اس کے خواب میں دیکھا تھا تم گھر چھوڑ کر جارہے ہو؟"
ارزش کو پانی پیتے پیسے پھندہ لگنے ہی والا تھا کہ اس نے خود کو سنبھال لیا۔
وہ تو خواب کی بات ہے ناں۔
تمہاری ماں کے خواب جھوٹے نہیں ہوتے ۔