Ankaboot Novel Episodes By Noor Rajpoot - PDF

  ساتویں قسط سے ولیم ولی ناول کا نام بدل کر عنکبوت کردیا گیا ہے۔  

 

Book cover of a urdu novel named Ankaboot Written by Noor Rajput


”کیا تم مجھے دکھاؤ گے تم نے آج کیا بنایا ہے؟“ وہ اب گھٹنوں پر ہاتھ رکھے جھکی ہوئی تھی۔ وہ سیدھا ہو بیٹھا اور پھر اسکیچ اٹھا کر سلینا کو دے دیا۔ وہ اب اسکیچ کو تھامے کھڑی تھی۔
اسکیچ واضح نہیں تھا پر سمجھا جا سکتا تھا۔ ایک شخص تھا جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا۔ موٹی موٹی زنجیروں سے۔ اسکے سبھی اسکیچ تقریباً ایسے ہی ہوتے تھے۔ کوئی ایسا شخص جو بہت تکلیف میں ہو جو کہیں قید ہو۔
”ویری نائس!“ وہ پھر سے مسکرائی۔ ”تو کیا اب ہم سیشن شروع کریں؟؟“ اسکیچ کو گول میز پر کینڈلز کے قریب رکھتے پر وہ پیار سے بولی۔ ولیم کچھ نہیں بولا وہ کسی روبوٹ کی طرح کھڑا ہوا اور عقب میں رکھے سفید صوفوں میں سے ایک پر ٹک گیا۔ وہ بہت پیارا بچہ تھا جسے دیکھ کر ہی اس پر پیار آنے لگتا۔
”پھر سے سپنا دیکھا۔۔؟؟“ سلینا نباتاتی رنگ کے صوفے پر ٹک گئی۔ ٹانگ پر ٹانگ جمائے وہ مہارت سے بیٹھی تھی۔ اسکی سڈول پنڈلیاں واضح تھیں۔ اسکے سوال پر ولیم نے نفی میں سر ہلایا۔
”حقیقت میں دیکھا؟ کیا دیکھا؟“ اگلا سوال ابھرا۔ ولیم نے ہاتھ بڑھا کر میز پر رکھے اسکیچ کی طرف اشارہ کیا۔ اسکے عقب میں ڈوبتا سورج تھا اور اسی سورج کی کرنیں سلینا کے چہرے سے ٹکرا کر پلٹ رہی تھیں۔ یعنی اس نے خواب میں نہیں بلکہ حقیقت میں کچھ دیکھا۔
”میں نے سنا کل تم اپنے گھر کے تہہ خانے میں پائے گئے تھے؟؟ تم وہاں کیا لینے گئے تھے ولیم؟؟“ وہ اسے پچکار رہی تھی۔

Ankaboot Novel Is Running In Episodes

Download Novel In PDF

👉Episode 1 to 6
👉Episode 7:
👉Episode 8:

New Episode Coming Soon.......

Keep in touch

#ولیم_ولی یا #عنکبوت
یہ وہ ناول ہے جس کا آئیڈیا اچانک سے وارد ہوا۔ مجھے ہمیشہ سے عنکبوت یعنی مکڑی پسند رہی ہے جب میں نے سوچا تو پہلے یہی نام ذہن میں آیا۔ ”عنکبوت“ اور جب میں نے گوگل کیا تو اس نام پر پہلے کسی نے لکھا ہوا ہے۔ میں کافی کنفیوژن کا شکار رہی سوچتی رہی کہ اور کیا نام رکھوں پھر ولیم کا ایک ڈائیلاگ یاد آیا تو سوچا ولیم ولی کر لیتی ہوں۔ پہلی وجہ جو میں اس نام سے مطمئن نہیں ہو پارہی وہ اس لیے کہ یہ کردار کا نام ہے جیسے ماثیل، ادھم جبیل کی پہچان تھا حالانکہ کہانی سب کے لیے تھی ہم سب ماثیل ہیں پر ابھی تک کمینٹس اور میسجز آتے ہیں کہ اگر ہیرو ماثیل نہیں تھا تو ناول کا نام ماثیل کیوں رکھا۔ جبکہ ماثیل کسی ہیرو ہیروئن کی کہانی نہیں ہے۔
دراصل قارئین ایسے ناولوں میں صرف ایک کردار پر فوکس کرتے ہیں جس کے نام پر ناول ہو اور ولیم ولی میں بھی یہی چل رہا ہے۔
دوسری وجہ جو میں نام تبدیل کرنا چاہ رہی ہوں وہ یہ ہے کہ
یہ نام ہلکا پھلکا ہے جبکہ میری کہانی کافی ڈارک ہے جب شروع کیا تھا سوچا تھا چھوٹا ناول ہوگا پر اب جب باب چہارم لکھ رہی ہوں جس کا نام ”عنکبوت“ ہے تو سمجھ آرہا ہے میں نے پھر سے بڑا ٹاپک اٹھا لیا ہے اور ہاں کچھ ریڈرز پوچھ رہے ہیں کہ یہ سوری العنکبوت سے ریلیٹڈ تو نہیں ہے؟ ہاں یہ اس سے ریلیٹ کرتا ہے اس لیے پہلے بھی میرے ذہن میں یہی نام آیا تھا۔
تو اب؟ اب یہ ہے کہ میں نے کل رات تین ہزار الفاظ کا سین لکھا ہے اور جب وہ اینڈ ہوا تو عنکبوت وہاں تھا۔ ساتویں قسط شروع ہوئی تو عنکبوت وہیں تھا اور جو اہم وجہ ہے کہ آخر عنکبوت ہی کیوں؟ تو وہ میں نہیں بتا سکتی۔ کیونکہ نئے کرادر آرہے ہیں اور وہ عنکبوت سے بہت جڑے ہیں۔ پھر نانی اماں نے جب بتایا کہ میں بچپن میں گڑیوں کھلونوں سے کھیلنے کی بجائے کن چیزوں میں دلچسپی لیتی تھی تو کشمکش اور بڑھ گئی۔ اب یہ ہے کہ ناول کا پورا خاکہ عنکبوت سے جڑا ہے پھر ولیم ولی نام سوٹ نہیں کر رہا۔ میں نے کوشش کی اپنے ذہن کو مطمئن کرنے کی پر یہ نہیں مان رہا۔ میں بار بار کہہ رہی ہوں یہ نام پہلے کوئی اٹھا چکا ہے۔ نہیں جانتی انہوں نے کیا لکھا ہے انکا تھیم کیا ہے۔ پر یہ
کہہ رہا ہے ”نور یہ تمہارا عنکبوت ہے یہ الگ ہوگا“ اور پھر میرے ذہن میں تو ناول کا کور بھی ڈیزائن ہوچکا ہے۔ آہ یہ میرا دماغ تیزی سے بھاگتا ہے اور میری ذرا نہیں سنتا۔
تو آپ بتائیں جس کہانی میں چاروں جانب عنکبوت ہو وہاں ہم کوئی اور نام کیسے رکھ سکتے ہیں؟ اگر نام ولیم ولی ہی رہا تو میں اس طریقے سے نہیں لکھ پاؤں گی جیسے لکھنا چاہتی ہوں۔
ابھی تو شروعات ہے بالکل ابھی ہم بدل بھی سکتے ہیں۔ تو پلیز تھوڑا سا سوچیں اور سوچ سمجھ کر جواب دیں۔

Join Novel Writing Course: Click Here




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post