Lohe Mehfooz Episode 3 by Hadiqa Jabeen

 

Lohe mehfooz novel by hadiqa jabeen 03


رات کا وقت تھا۔ یہ ایک بڑا کلینک کا کمرہ تھا، میز پر مختلف قسم کے سرجیکل اوزار پڑیں تھیں، کمرے کا درجہ حرارت سرد تھا اور اس میں ایک فریج بھی تھا جس کا دروازہ کھلا ہوا تھا ۔ ڈاکٹر خالد اندر ہوا اور اپنے پیچے دروازہ لاک کر دیا۔ اس کی نظر فریج پر پڑی جو کھلا تھا۔ وہ پریشان ہوگیا۔ اس نے اپنی کرسی کا طرف دیکھا، اس پر کوِئی بیٹھا ہوا تھا۔ جس کی پیٹھ دروازے کی طرف تھی۔ وہ اور بھی خوفزدہ ہوا۔

کون ہو تم؟ یہاں اندر کیسے آئے۔"ڈاکٹر نے پکارا ۔

وہ شخص کرسی کو گھما کر سامنے آیا۔ اس نے چہرے پر وینیسنئین ماسک، چمڑے کے سیاہ دستانے ، کالی شرٹ اور کالے پتلون پہنے ہوئے تھے۔ اسے دیکھ کر ڈاکٹر خالد کے چہرے پر پسینہ آنے لگا۔

"وہ کیا ہے کہ میرا نہ فون خراب ہوگیا ہے" وہ کھڑا ہوا اور اہستہ اہستہ ڈاکٹر کی طرف قدم اٹھانے لگا "مجھے کچھ گردے چاہیے تھے فون خریدنے کے لیے۔ آج کل مہنگائی بھی تو بہت ہے۔"

"تم پاگل ہو۔ یہ کیا بکواس کر رہے ہو۔ میرے پاس نہیں ہے کچھ میں تو ڈاکٹرہو۔" اس کی آواز کانپ رہی تھی۔

"ارے اتنا بھی کیا شرمانا میں نے فریج میں سب دیکھ لیا لیکین مجھے وہ پسند نہیں آئے۔" اس نے جیب سے چاقو نکالا۔چاقو پر بھی اس کے ماسک کے جیسا سیلور اور گولڈن کام ہوا تھا۔

ڈاکٹر خالد بھاگنے کے لیے دراوازے کی طرف مڑے تو وہ اس کے سامنے آ کھڑا ہوا۔

Read Complete Episode here.



This novel is about how every big events of our lives are already written and can't be changed and we should be happy on Allah's pleasure because He knows what's best for us. How can we cure our psychological disorders with the help of Quran as it has cure to everything. And how a misunderstanding can break a friendship for ever and make your friend your enemy.


Writer Insta Id:  @hadiqa_jabeen_

Novel Status: Ongoing


Lohe Mehfooz Previous Episodes



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post