تم ہنستی اچھی لگتی ہو
چہرے کی اداسی دور کرو
کبھی کبھی آپ خود نہیں جان پاتے کہ آپ کے دل میں سامنے والے شخص کے لئے کیا کچھ چھپا ہے۔ آپ خود اپنے جذبوں سے انجان ہوتے ہیں۔ بظاہر جس شخص سے آپ اس قدر جھگڑتے ہیں وہ آپکے لئے کتنا خاص ہوتا ہے اس بات کا اندازہ کسی تیسرے کے آجانے کے بعد ہوتا ہے۔ جو رنگ جیلیسی آپکی محبت پر چڑھاتی ہے وہ رنگ سب سے منفرد، پکا اور نمایاں ہوتا ہے۔
کہانی کے دو مرکزی کردار شاہ میر اور ماہین ہیں۔ خالہ زاد کزنز، انکا بچپن ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے اور نوک جھونک میں کٹتا ہے کیونکہ اب تک انکے درمیان کسی تیسرے کی entry نہیں ہوتی ہے۔ دونوں اپنی چھٹیاں گزارنے اپنے نانا نانی کے گھر آجاتے ہیں اور بس پھر آگے کیا، کیوں اور کیسے ہوتا ہے۔ آپ خود کہانی میں ملاحظہ کر لیجئے گا۔ کہانی بہت ہی سادہ طرز پر لکھی گئی ہے۔ ہلکی پھلکی اور عام سی مگر کچھ کہانیاں بہت عام ہوکر بھی اپنی خوبصورتی کو ناجانے کیسے برقرار رکھ لیتی ہیں۔ ان دونوں کا لڑنا جھگڑنا، نوک جھونک، جیلیسی اور پر محبت مجھے تو بھا گیا۔