" جب سوچ بدلتی ہے تو وقت بدلتا ہے نفس سمیت یہ ساری دنیا بدل جاتی ہے "
کچھ سفر ہماری مکمل حیات کے سفر بن جاتے ہیں اور کچھ سفر ہی ہمارا کل حیات ۔ ایسے ہی ایک سفر کی شروعات ہوتی ہے نور کی ۔ جس کا کردار میرے خیال سے کافی inspiring ہے ان کیلئے جو کبھی بھی کوشش کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک ایسی لڑکی جسے ڈیبیٹر بننا ہے ۔ لیکن معاشرے کو دیکھا بھی نہیں کبھی ۔
ایک سفر جو پریشے طے کرتی ہے جو نہایت کٹھن لیکن ہموار ہوتا ہوتا اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے ۔ ایک ایسی لڑکی کا کردار جس نے واقعی کہانی میں جان ڈالی ہے ۔
سفر جو ہم خود سے خدا تک پہنچتے ہیں ۔ ہاں حمدان کا کردار بھی اسی پر مبنی ہے وہ اللہ بے شک راہ دکھانے والا ہے ۔ یہ پڑھ کر واقعی محسوس ہوتا ہے کہ ہم کبھی دین سے بھاگ نہیں سکتے ہمیں سکون ہی تب ملتا ہے جب ہم دین کے پاس ہوتے ہیں ۔
حمزہ کا کردار مجھے واقعی میں بہت پسند ہے اور میرےخیال میں جب آپ اس ناول کو پڑھیں گے تو آپ سب کا بھی پسندیدہ کردار بن جائے
حمزہ حمدان کی نوک جھوک ۔
ڈاکڑ ادریس کا کردار کہانی کے مظبوط کرداروں میں سے ایک ہے یہ کردار کی بات کر رہا ہوں میں لیکن کہانی کے پیچھے ایک رائڑ ہیں اور میں واقعی انکی ذہانت سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ اس میں جو دین اور سائنس کی معلومات بتائی ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے ۔ رائٹر نے واقعی اپنے علم سے اس کردار کو قابل ذکر بنا دیا ہے
اگر میں یہ کہوں کے اس ناول کو ہم صحیح سے پڑھیں اور سمجھیں تب ہی اس کا حق ادا ہوگا تو کچھ غلط نہیں کہہ رہا۔
جب ہم پہلی بار کچھ لکھتے ہیں نا تو وہ چیز وہ ناول وہ افسانہ ہمارے دل کے بہت قریب ہوجاتا ہے بھلے اس میں کچھ کمی رہ بھی جائے تب بھی ۔ پہلی کاوش ہمیشہ خوبصورت لگتی ہے ۔ اس کاوش کو آپ بھی مل کر خوبصورت بنائیں ۔
ضرور پڑھیں یہ ناول ۔۔۔
This Novel is only available in Book Form.