Sham Rang Siyah by Aymal Raza - PDF Download

Sham Rang Siyah by Aymal Raza - PDF Download

 


غریب سبین کے خواب بہت اونچے ہیں۔ ماں آٹے کی چکی چلاتی ہے اور باپ چونے سے ڈیکوریشن پیس بناتا ہے۔ ماحول نے سبین کو کئی سبق سکھائے اور اب اپنی غربت اور ماحول سے لڑنے کے لیے اس کے پاس ایک جاب آفر ہے۔ جاب ہے چونے کی ڈیکوریشن پیسز میں حشیش چھپا کر ملک سے باہر لیجانے کی۔ سبین کا باپ جو اپنے فن کو بہت مقدس جانتا ہے کیا اپنی بیٹی کو یہ کام کرنے دے گا؟

دوسرا ٹریک ایک مافیا کا ہے۔ ڈان پیٹرسن اپنے دادا(جو خود کسی زمانے میں جانے مانے ڈان تھے) کے سائے میں انڈرورلڈ غنڈہ ہے۔
کہانی میں کئی کردار ہیں اور وہ سب آہستہ آہستہ ملتے جائیں گے۔ پیٹرسن کا کردار سب سے اچھا لکھا ہے اور آخر تک کردار کے ساتھ انصاف کیا گیا۔ (میرا فیورٹ بھی یہی ہے۔)

باقی کرداروں کا بتایا تو کہانی کھل جائے گی۔
شام رنگ سیاہ کا پہلا صفحہ بہت سادہ لکھا ہے مگر کچھ تھا اس میں کہ میں آگے پڑھتی گئی۔ تقریبا چار سو صفحات ہیں۔ الفاظ آسان اور موضوع ہیں بے جا مشکل تشبیہات کا ٹھیر نہیں لگایا گیا۔ لو ٹرائنگل ہے اور مجھے یہ کہانی بہت اچھی لگی۔ جو مافیا والا حصہ ہے وہ سچ مچ بلکل پائنٹ پر لکھا ہے۔ کہیں پر بھی کچھ ہلکا یا اوور نہیں تھا۔ آوورآل یہ ایک اچھی تحریر تھی سسپنس والی اور پڑھنے میں مزہ آیا۔

میں نے پہلی بار ایمل رضا کو پڑھا ہے۔ سو مجھے ان کے بارے میں ذیادہ نہیں پتا۔ کتاب گھر پر یہ ناول موجود ہے۔ ایمل رضا کی تحریر پڑھی ہے؟
---------------




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post