Safar Ki Sham by Farhat Ishtiaq - PDF

Safar Ki Sham by Farhat Ishtiaq - PDF Download

 

کہانی شروع میں بہت آہستہ چل رہی تھی۔ درمیان میں تیز ہو گئی۔ مگر جب ماضی کے بارے میں بتایا جاتا تب انداز بیان کچھ خاص نہیں لگا مجھے۔
مگر کہانی کا پلاٹ کافی اچھا تھا۔ ماہا کا کردار پاکستان کی ہر دوسری لڑکی میں چھپا ہوا ہے۔ جو اپنے شوہر کو ہی اپنی کل کائنات سمجھتی ہیں ۔چاہے ان سے ملاقات شادی والے دن ہی کیوں نہ ہوئی ہو۔

حمیر ایک ایسا لڑکا تھا جو بلندی پر پہنچنے کو بےتاب تھا۔ اور خود سے نیچے کی طرف دیکھنا اپنی توہین سمجھتا تھا۔
وہ ایک ایسا لڑکا تھا جس نے ہر رشتے پر پیسے کو فوقیت دی۔ اور پھر آسمان سے سیدھا زمین پر گرا۔ کہانی کا اختتام بہت اچھا تھا مگر ماہا کی طرف کا نقطہ نظر مجھے پسند نہیں آیا۔ وہ ایک ایسے شخص سے محبت کی دعویدار تھی جس نے اُسے دو کوڑی کا بھی نہ سمجھا۔ یعنی اگر امل نہ ہوتی تو کیا وہ حمیر کو اپنا لیتی؟

یقیناً ہاں، صرف اس لیے کہ اس کی بیٹی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس نے حمیر کو نہیں اپنایا ۔
اگر امل نہ ہوتی تو وہ ایسے عزت نہ کرنے والے انسان کو اپنا لیتی۔ عجیب ہے نا؟

مجھے نہیں لگتا کہ کسی عورت کو اپنی اقدار اس طرح اتنی نیچے رکھنی چاہئیں۔
خیر، آپ پڑھ کر بتائیں کہ

میری بات سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post