Qabz-e-Zamaan by Shamsur Rahman Faruqi - pdf

Qabz-e-Zamaan by Shamsur Rahman Faruqi - PDF
 

 کئی چاند تھے سرِ آسماں پڑھ کر "شمس الرحمٰن فاروقی" کا نام آپ کے ذہن پر ایک چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ آپ منفرد موضوع اور زبردست طرز تحریر کو نظر انداز کر بھی دیں( جو کہ نا ممکن ہے) تو ان کی تاریخی اوراق کو پلٹ کر ذہن کے آئینے میں ایسے واقعات ابھارنے کی جادوگری آپ کو دنگ چھوڑ جاتی ہے جو سننا تو دور بلکہ تاریخی کتب خود اب ان واقعات کو بھولی بیٹھی ہیں یا شاید وقت کی ستمگری ان حقیقتوں کو افسانوں اور قصے کہانیوں والی کتب کے شیدائی قارئین میں دم گھٹنے پر صفحوں کی صورت بکھیرے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔

کبھی کسی لائبریری میں تاریخی کتب کا حال نگاہوں میں چبھا آپ کے؟ وہیں دو چار ٹال، ڈارک اینڈ ہینڈسم ہیرو والے ناول منچلوں کو اپنے گرد گھیرے رکھتے ہیں کہ یہ اسے چھوڑیں اور میں اس پر جھپٹوں۔۔۔۔۔

اس کتاب کے پیشِ لفظ میں "اصحاب کہف" کے تذکرے نے اسے مکمل پڑھنے پر مجبور کردیا۔ کہانی کم لفظ میں لمبی بات کا اصول اپنائے ہوئے ہے۔ اصحابِ کہف کا واقعہ کتنا حیران کن ہے کہ عقل میں سمایا نہیں جاسکتا۔ پھر انسان کا دماغ اس خیال کے ساتھ پرسکون ہو جاتا ہے کہ عمل سے پرے ہونے والے معاملات موجزات کہلاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سپاہی کی زبانی یہ کہانی بنی گئی ہے جس کی زندگی میں ایک واقعہ ایسا رونما ہوتا ہے کہ اس کے ایک جگہ بتائے گئے تین گھنٹے تین صدیوں پر محیط ہوتے ہیں۔ وہ اس جگہ سے واپس آتا ہے تو دہلی کے لوگوں کی زبان، لباس، رہن سہن حتی کہ جنگی طور اطوار بھی بدل جاتے ہیں۔"قبض زماں" اس معجزے کو سمجھنے کی ذہنی تقویت ہے کہ اللہ چاہے تو اپنے کسی بندے کے لیے صدیوں کو لمحوں میں قید کردے اور اس پر زمانوں کو گزار دے اور وہ لاعلم رہے۔۔۔۔۔۔

آخر میں ۱۷۴۹ میں رونما ہونے والے ایک جنگی معرکے پر کہانی کو ختم کرکے اسے حقیقی روپ دیا گیا ہے جو مصنف کے طرز بیاں کا خاصا ہے۔۔۔۔۔۔۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post