Neelam Ka Markat Deeba Tabassum - PDF

Neelam Ka Markat Deeba Tabassum - PDF


کہانی ہے عاص عالم کی اور نیلم کی نیلم جو کالج کی طالبہ ہے اور عاص آرمی آفیسر ہے۔نیلم کو پتھر بہت پسند ہیں اور اس لیے اسے ایک پتھر جیسا آدمی چاہیے تھا میرا مطلب کے ہر دوسرے لڑکے نیلم کے پیچھے تھی اس کو ایسا لڑکا چاہیے تھا جس کے پیچھے نیلم ہو اور وہ آگے سمجھ تو گئے ہوں گے آپ ۔پھر نیلم میجر عاص سے ملتی ہے اس کے دل سے آواز آتی ہے "آپ ہی بنیں گی ہمارے پتی""ہمارے دل کے شہزادے آپ ہی ہیں"۔ پھر نیلم نہا دھو کے عاص کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔اور میجر عاص مغرور شہزادے بنے اس کو گھاس نہیں ڈالتے۔نیلم پھر وہ دیکھ لیتی ہے(چرس) جو اس کو نہیں دیکھنا چاہیے تھا اور کچھ فوجی اس کو اغواہ کر لیتے کیوں کے بھئی نیلم راز بھی کھول سکتی تھی۔

اب بات کرتے ہیں ویلن کی جو مجھے تھوڑا بہت پسند آیا تھا۔اس ویلن کو نیلم سے محبت وحبت ہو جاتی ہے۔ اور ویلن صاحب انڈر ورلڈ کے ڈان تھے یعنی دہشت گردی یہ ہی کرواتے تھی۔

پھر یہ بات ان فوجیوں کو پتا چلتی ہے کے ہمارا دشمن تو نیلم باجی سے محبت کرتا ہے اور وہ نیلم کو اس کے خلاف استعمال کرتے ہیں اور بہت کچھ ہوتا ہے ناول میں اور آخر میں چڑیا کے دل والی نیلم کیپٹن نیلم بن جاتیں ہیں۔
کچھ چیزیں میں زرا ڈھکے چھپے لفظوں میں لکھی ہے کیوں کے بہت سسپینس ہے ناول میں کچھ چیزوں کو لے کر۔

👇کردار

نیلم جو کے انتہائی حسین انتہائی مطلب انتہائی حسین نیلم کے کردار پے اور کام کیا جا سکتا تھا اس کا کردار انتہائی بچکانہ تھا۔
نیلم شدید ڈرپوک اور کم عقل (ایسا اس کی دادی کا خیال ہے)۔اور سب سے زیادہ عجیب مجھے اس کے بولنے اور بات کرنے کے انداز سے تھی بھئی یہ (ہم نے یہ کیا ہم نے وہ کیا) یہ کیا ہوتا ہے۔

اب بات کرتے ہیں میجر عاص کی عاص کا کردار کافی بہتر تھا ۔عاص ایک فوجی ہے جو اپنی ملک سے شدید محبت کرتا ہے اور اپنے ملک کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post