Muqaddas novel by Hashim Nadeem - PDF

Muqaddas by Hashim Nadeem - PDF Download

 


ہر مذہب اس کے ماننے والوں کے لیے مقدس ہوتا ہے ۔

یہ وہ سطر ہے جو ناول مقدس از ہاشم ندیم کے مرکزی خیال کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس کتاب میں ہاشم ندیم نے نائن الیون کے بعد امریکی نژاد مسلمانوں پر گزری قیامت کی اور ان کے ساتھ ہونے والی نسل کشی کی طرف توجہ دلائی ہے ۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا چاہیے ۔ہر بات پر جزباتی ہونے کے بجائے عقل و شعور سے کام لیں اور مسلمانوں کی ساکھ درست کرنے کی کوشش کریں ۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ آیان احمد امریکی نژاد مسلمان ہے اپنے آپ کو پکا امریکی سمجھتے ہیں ۔لیکن کیا امریکہ اسے اپنا شہری سمجھتا ہے ؟آیان کا بھائی بسام نا حق گرفتار ہو جاتا ہے اور یہاں سے آیان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ پیدائشی امریکی ہو کر بھی امریکہ کا شہری نہیں ہے اس کی زندگی کی رت کچھ اس طرح بدلتی ہے کہ یونیورسٹی کے مسلم گروہ سے خار کھانے والا اور ان کو جنونی کہنے والا اس گروپ کا لیڈر بن جاتاہے۔

پروا ضمیر خان کا کردار بھی بہت خوبصورت ہے اس کی باتیں اس کے انداز نہایت سادہ تھے وہ ایک اچھی دوست تھی مسلم گروہ کے لیے اس نے جس طرح کوشش کی وہ دل موہ لینے والی تھی۔

عامر بن حبیب جو ک مسلم گروہ کا لیڈر ہے اور بابر جو اس کا ساتھی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو مجھے بہت پسند آئے۔ یہ دونوں کامیاب ہوئے تو مجھ لگا میں بھی کامیاب ہوئی ۔عامر کی مسلم طلبہ کے لئے کوششیں قاری کو اس کردار سے محبت کروا دیتی ہیں۔

کہانی بے حد خوبصورت ہے اور کہانی میں جس طرح جوان نسل کی اصلاح کی وہ وہ قابل تعریف ہے ۔ہاشم ندیم میرے پسندیدہ رائٹر ہیں اور ان کے کام سے محبت ان کی ہر تحریر پڑھ کر بڑھتی جارہی ہے۔ان کی کہانیوں کے موضوع نہایت منفرد ہوتے ہیں میرے خیال سے یہ وہ موضوع ہے جس پر کم لوگ کام کر رہے ہیں اور ہاشم ندیم کی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہمیشہ کڑوا سچ لکھتے ہیں۔بعذ لوگوں کو اختتام افسردہ گلے گا پر میرے لیے یہ ایک دل خوش کردینے والا اختتام تھا۔
بچپن کا دسمبر،ایک محبت اور سہی اور مقدس بلاشبہ انمول موتی ہیں۔






Post a Comment (0)
Previous Post Next Post