Muhabbat dhanak rang aurh kar by Sumaira Shareef - PDF

Muhabbat dhanak rang aurh kar by Sumaira Shareef Toor - PDF


میرے ساتھ بھی کبھی ایسا ہوا ہے کہ میں نے ایک ناول بڑی اُمید کے ساتھ چنا، بڑی اچھی کہانی اُمید کی تھی۔ "محبت دھنک رنگ اوڑھ کر"، میں بہت ہی ہلکی دل، رنگین یا مزاحیہ لو سٹوری کی اُمید کر رہا تھا، پر کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زیادہ اُمید بھی نہیں لگانی چاہیے۔ بس کچھ ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ ہوا۔ یہ سب سے عجیب اور فضول ترین لو سٹوری ہے جو میں نے اب تک پڑھی ہے، بلکہ ویٹ، اسے ہم لو سٹوری بھی نہیں کہہ سکتے۔ مطلب واقعی اس میں کچھ بھی نہیں تھا کہ اسے ہم ایک لو سٹوری ہی کہ سکیں۔ باقی تو پھر آپ رہنے ہی دیں۔


شہزار ہمارے ہیرو، سرپھرے پولیس والے جنکی خوبصورتی چاند تاروں جیسی ہے اور دماغ تو واقعی ساتویں آسمان پہ ہے، پتہ نہیں خود کو کیا سمجھتے ہیں۔ عجیب بدتمیز اور بات بات پہ مار کٹائی۔


مشعل، ایک پیاری لیکن کچھ زیادہ ہی موڈرن لڑکی جو کہ اپنی خود غرضی، بدتمیزی اور برتاؤ کے سارے ریکارڈز توڑتے ہوئے شہزار سے بہت لڑتی ہے۔


مشعل شہزار کی پہلی کزن اور بچپن کی مانگ ہے لیکن چھوٹے ہوتے کسی پھڑے کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ باہر چلی جاتی ہے اور اب واپس آئی ہے۔ وہ اپنے دوست جولیف کے ساتھ مل جاتی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔


کہانی کی پیش رفت بہت ہی عجیب سرانجام پائی ہے۔ مشعل کے اچھے والدین واپس آ کر اس سے بلکل کٹ اوف کر لیتے ہیں اور مار کٹائی، ہنگامے، پھڈے اور بہت سارے رولے کے بعد اس کی شادی زبردستی شہزار سے کر دیتے ہیں۔


مطلب یہ کیا یار، کچھ بھی، بندہ کچھ بھی اُمید کر سکتا ہے یہاں۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے، دونوں سائیڈز سے 1٪ بھی کوئی نہیں دے رہا تھا اپنے رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے۔


مشعل بدتمیزی بہت کرتی ہے اور شہزار سدا کا لوز ٹیمپرڈ بات بات پہ ہاتھ اٹھ جاتا ہے۔ عجیب دو بہن بھائیوں کی لڑائی والا حساب ہے۔ دونوں میں کوئی بھی کمپرمائز نہیں کرتا، کوئی بھی اپنی میں یا اننا کو ختم نہیں کرتا۔





 

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post