تیرہ افسانوں پر مشتمل کتاب کھڑکی بھر آسماں اسد محمد خان کی تحریروں کا با کمال پہلا مجموعہ ہے جس میں مختلف انداز سے لکھی کہانیاں ہیں
مئی دادا کا کردار پڑھ کر ایک خاندانی میراث کی جھلک ملے گی اور ساتھ ساتھ شجرہ ذات کی مکمل تفصیل گتھم گتھا کہانی کا اختتام قاری کی سوچ کو کئی میل دور لے جاکر کھڑا کر دیتا ہے
با سودے کی مریم پڑھ کر حجور کی محبت کا غماز اور زیارت کعبہ کی جھلک میں بیتاب عورت کی کہانی جو باسودہ میں اپنی پونجی اولاد کی بیماری کی نظر کر آتی ہے اور پھر عذاب ثواب سے پرے اپنی وصیت بیگم کے حوالے کر راہ عدم سدھار جاتی ہیں
تر لوچن ایک ایسی کہانی جو اندرون کھوکھلا کر دیتی ہیں کہ معاشرے کی سچائی تلخ ہونے کے ساتھ زندگیوں کو کیسے کیسے راستے پر لے چلتی ہے
تمثیلی کہانیاں پڑھنا میرے لیے ایک انوکھا تجربہ رہا کچھ سمجھ میں آئیں اور کچھ صرف پڑھ کر کتاب بند کردی_ اسد محمد خان کا انداز تحریر بالکل مختلف کل اور آج میں جھونکے کھاتا ہوا قاری کو آگے پیچھے دھکیلتا رہتا ہے۔۔۔۔
ہر کہانی کا انداز تحریر ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر دنیا سمائے ہوئے ہے_ یہ میرا پہلا تجربہ تھا اسد محمد خان کو پڑھنے کا کیونکہ یہ انکا پہلا مجموعہ تھا اس میں وہ خاصیت نہیں جو بعد از لکھی کہانیوں میں ہے۔۔۔