Jypsi by Mustansar Hussain Tarar - PDF Download

Japsi by Mustansar Hussain Tarar - PDF Download
 
مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ مستنصر حسین صاحب سابق اداکار اور دور حاضر کے نامور ادیب ہیں جو پچاس سے زائد کتابیں لکھ چکے ہیں۔ جپسی ایک سفری ناول ہے جسے سنگ میل پبلی کیشنز نے 2014ء میں شائع کیا۔

شروعات میں یہ کتاب ایک سفرنامے کا تاثر دیتی ہے جس میں مستنصر حسین فرانس کے مختلف علاقوں میں سفر کرتے ہیں۔ جھیل برنیز، سی شیل جزیرہ اور جھیل جنیوا میں قیام کرنے کے بعد وہ برن میں پہنچتے ہیں جہاں ان کی ملاقات ایک عجیب سی لڑکی سے ہوتی ہے۔

"آپ کو معلوم ہے آج رات جھیل تھن کے کنارے آتشبازی چھوڑی جائے گی، اسے دیکھے بغیر تو آپ جا ہی نہیں سکتے۔"

یہ کتاب اسی ایک فقرے سے شروع ہوتی ہے اور اسی ایک فقرے پر ختم ہوتی ہے۔ اس ایک جملے کے بعد جپسی اور مستنصر کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ جپسی جسے محبت پر بےانتہا یقین تھا، اسے مستنصر حسین کی پہلی جھلک ہی بے قرار کردیتی ہے۔ مستنصر، جو پہلے پہل مجبوری میں جپسی کے ساتھ کے لیے راضی ہوتے ہیں آہستہ آہستہ جپسی اور اس کی حرکتوں کے عادی ہوجاتے ہیں۔ دونوں کو ہی ایک دوسرے سے بےانتہا محبت ہوتی ہے لیکن الگ الگ وقتوں میں!
اب ایسی محبت کا کیا انجام ہوگا جاننے کے لیے کتاب پڑھیے۔

مصنف کا اندازِ بیان داد دینے کے قابل ہے۔ جس طرح پہلے باب میں وہ اپنی یاداشتوں کو بیاں کرتے ہیں اور اس کے بعد سفر پر سفر کی روداد درج ہے لیکن اس دوران قاری سوچتا ہے کہ جپسی کہاں ہے بھئی؟ جیسے ہر چیز ک ایک وقت مقرر ہوتا ہے اس طرح برن کے شہر میں جب مستنصر آخری دن گزار رہے ہوتے تو ان کی زندگی میں چپسی کی آمد ہوتی ہے اور یوں وہ دن مستنصر کا برن میں آخری دن قطعاً ثابت نہیں ہوتا۔

 بلکہ اس کے بعد بھی برن میں بہت سے دن گزرے! محبوب کے شہر کا نام سنتے ہی پہلا خیال محبوب کا آتا ہے۔ جب جب مستنصر کو برن جانے کا موقع ملا ان کے ذہن میں پہلا خیال جپسی کا ہی آیا۔ مستنصر نے اپنی اس روداد کو بیان کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح بہترین لفظوں کا انتخاب کیا ہے۔
آپ سب کو بھی یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post