Jo Bachy Hain Sang Smait Lo by Farhat Ishtiaq - PDF

Jo Bachy Hain Sang Smait Lo by Farhat Ishtiaq - PDF

 


کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہماری آنکھیں دھوکا کھا جاتی ہیں اور ہمیں وہ دکھا جاتی ہیں جو حقیقت نہیں ہوتی۔اور ہم اس آنکھوں دیکھی صورتحال کو سچ مان کر اپنے بہت اپنے پر بھی اعتبار نہیں کرتے اور اس کو بغیر سنے اس پر فرد جرم عائد کر دیتے ہیں۔اسی سوچ کی عکاسی کرتی یہ کہانی اپنے اندر بہت راز سموئے ہوئے ہے۔


" خوش ہونے کیلئے وجہ ڈھونڈو گے تو کبھی خوش نہیں ہو سکو گے ۔ میری زندگی میں بھی ایسا بہت کچھ ہے جسے اگر میں ہر وقت سوچنا شروع کردوں تو ایک لمحے کیلئے بھی خوش نہ ہو سکوں "

یہ کہانی لیزا اور سکندر کی ہے یہ کہانی اٹلی سے شروع ہوتی ہے لندن سے ہو کر پاکستان میں مکمل ہوتی ہے جتنے بھی کردار ہیں اس کہانی میں سب ہی بہت اہم ہیں سب نے اپنا کردار نبھایا ہے پھر کردار چاہے اچھا ہو یا برا ۔۔۔

جو اس کہانی سے سیکھنے والی بات ہے جو مجھے لگی وہ یہی کہ آنکھوں دیکھی چیز پر بھی یقین نہیں کرنا چاہیے ہمیں اگلے کی بات سن لینی چاہیے تاکہ ساری عمر پچھتاوے میں نہ گزرے ۔ اس کہانی میں بھی ایسا کچھ ہی ہے ساری عمر کا پچھتاوا زندگی کی جھولی میں آتا ہے اور کچھ نہیں لیکن کہیں نہ کہیں کبھی کچھ ٹھیک بھی ہوجاتا ہے جہاں برا ہوتا ہے وہاں کہیں نہ کہیں اچھا بھی ضرور ہوتا ہے ۔۔۔

ہر کہانی کے کئی رخ ہوتے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سمجھیں صورتحال کو ۔ ہم خود بات کر کے دیکھیں شاید کوئی انسان اچھا ہی ہو شاید غلط فہمی ہی ہو ۔ یہ کہانی ایسے ہی پہلوؤں کا خلاصہ کرتی ہے کہ کیسے اک بدگمانی سے زندگی برباد ہوتی ہے ۔

کہانی ہے اٹلی کے شہر روم سے تعلق رکھنے والی ایک خوبصورت لڑکی لیزا کی جسکو روما اور پینٹگز سے بہت محبت ہوتی ہے۔
سکندر کی جس میں پوری دنیا کو سر کر جانے کی صلاحیت موجود ہے۔
ام مریم کی جو بظاہر تو انتہائی خوبصورت ہے مگر اندر سے اتنی گندی اور غلیظ ہے کہ آپ اس سے شدید نفرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ہلکے پھلکے سے انداز میں شروع ہونے والی یہ داستان آپ کو ایک ہی وقت میں ہنسنا نے اور رولانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کہانی میں رومانوی شہر روما کی تاریخ کو اس قدر خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ آپکو یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ حقیقت میں روما کی سیر کر رہے ہیں۔در حقیقت "جو بچے ہیں سب سمیٹ لو"کہانی ہے محبت کی،خوبصورت رشتوں کے بیچ نفرت اور حسد کی،جھوٹ کی ، یہ کہانی ہے لیزا اور سکندر کی۔

کتاب آپکو کیوں پرھنی چاہئیے ۔۔۔۔؟
اگر آپ اپنے کسی بہن یا بھائی سے حسد کا شکار ہیں تو یہ کتاب پڑھیں آپکو پتا لگے گا کہ کیسے حسد آپکے خاندان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرتا ہے۔
کتاب آپکو یہ بتائے گی کہ بظاہر چڑچڑے اور سخت مزاج دکھنے والےانسان اندر سے کتنے ٹوٹے اور بکھرے ہوئے ہوتے ہیں۔
اگر آپ تاریخ یا قدرت سے محبت میں مبتلا ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے کیوں کہ یہ آپکو گھر بیٹھے روم کی سیر کروائے گی۔

مجھے کیسی لگی۔۔۔؟؟
مجھے کتاب پڑھتے ہوئے بہت مزاح آیا۔کہیں روئی اور ہنسی بھی۔سکندر کا کردار اچھا تھا۔بہت کچھ سہا اس بندے نے۔لیزا بلکل مجھ جیسی لگی بہت باتونی ایک زندگی دل لڑکی۔ام مریم سے شدید سے بھی شدید نفرت ہوئی۔






Post a Comment (0)
Previous Post Next Post