اس ناول کا مرکزی خیال نکالیں تو "قانون صرف غریب اور کمزور کے لیے ہے۔"
سرورق میں بھی اسی لیے ہتھکڑیوں کی تصویر ہے۔
چھ سو صفحات کا ہے۔
دو قیدی پولیس سے بھاگ رہے ہیں۔ اور اس دوران کو کیسے کیسے لوگوں سے ملتے ہیں۔ اسی سب کے گرد ناول گھومتا ہے۔
لالی اور رحیم داد مرکزی کردار ہیں۔ حصہ اول میں لالی کا زیادہ پارٹ تھا۔ لالی کو پڑھتے ہوئے آپ شروع میں چڑ جائیں گے۔ درمیان میں عاجز بھی آجائیں گے۔ لیکن آخر تک آتے آتے آپ کو اس کردار سے محبت ہوجائے گی۔ آپ کو عادت ہوجائے گی۔ لالی کے سٹائل کی۔ اس کی باتیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
شروع میں ناول اچھا لگے گا۔ پھر آپ تھک جائیں گے۔ چھوڑنے کا دل کرے گا لیکن تھوڑا اور آگے جاکر بہت سی ایسے دل چسپ واقعات آئیں گے کہ چھوڑنا مشکل لگے گا۔
لالی الگ ہوگیا ہے اور اسے جلد از جلد رحیم داد کے پاس پہنچنا ہے۔ پر ہر بار کوئی نا کوئی رکاوٹ اسے روکے جا رہی ہے۔ تو ہم لالی کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور کئی۔۔۔۔۔ لوگوں سے ملتے ہیں۔ بہت سے سب پلاٹس بھی ہیں۔
اس کے ابھی دو حصے اور ہیں۔ حصہ دوم میں نے لے لیا ہے۔ وہ بھی چھ سو صفحات کا ہے۔