Ibn ul Qalam by Sumaira Hameed - PDF Download

Ibn ul Qalam by Sumaira Hameed - PDF Download

 

لمبے ریویو سخت ناپسند ہیں تو واپس آتے ہیں اپنی روایت کی طرف....

"رات کی تاریکی,گوشہ نشینی,قلم اور الہام زینب نے خود کو اللہ کے روبرو پایا"

دوکردار ہیں....صادق ابن عزیز اور زینب.ایک اپنی پارسائی پر تکبر کی مجسم شکل تو دوسرا ان دیکھی عاجزی کی مورت. سمیرا کے قلم کی جنبش سے الفاظ ادا ہوں اور روایتی ہوں...ایسا تو ممکن نہیں ناں.تو ہوا کچھ یوں کہ ابن عزیز اعلی پایے کے عالم ملکوں ملکوں سفر کیا کرتے.یقینا اللہ کی معرفت کے لیے اور پھر اپنے تجربات لکھا کرتے لیکن ایک دانا نے کہا ناں

"الفاظ سیاہ ہوتے ہیں اس لیے یہ دل کو سیاہ کرنے کا باعث بنتے ہیں"
اسی لیے عالم اور طالبعلم تکبر کا پہلا ہدف ہوتے ہیں.
خیر کہانی میں جہاں ایک آزمائش ابن عزیز کی دانائی کی دھنلاہٹ کو صاف کر دیتی ہے تو ساتھ ہی زینب کی ولیت کو ظاہر بھی کرتی ہے.

چند لاجواب سطور

"ہدایت تمہارا خزانہ ہے اور بندگی اس کی محافظ"
"جو اللہ کی کھوج کا ارادہ باندھتا ہے تو پہلے ہی اللہ کو پا چکا ہوتا ہے"
"انسان کا نام اس کی آخری عمر میں طے ہونا چاہئے.جب وہ عمر بھر کے اعمال کو ہاتھ کی ہتھیلی کی طرح دیکھ سکتا ہے"




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post