Hasil e Wafa Tum Ho by Neelam Riasat - PDF

Hasil e Wafa Tum Ho by Neelam Riyasat - PDF

 


 "حاصلِ وفا تم ہو" نیلم ریاست کا پہلا ناول ہے جو سیدھا کتابی صورت میں آیا ہے اور دو کہانیوں پر مشتمل ہے جن میں سے آج ہم پہلی کہانی "حاصلِ وفا تم ہو " کے متعلق بات کریں گے.

یہ ایک سادہ سی کہانی ہے جو دو کرداروں" سارہ" اور "ڈینیل "کے گرد گھومتی ہے. نسل پرستی ( racism) جیسے مسٔلے پر بہت خوبصورتی سے لکھا گیا ہے، سچی محبت نہ رنگ دیکھتی ہے نا نسل یہ اس کہانی میں پڑھنے کو ملے گا.

عموماً ہمارے" ہیروز" کو اتنا خوبصورت پیش کیا جاتا ہے کہ مجھے "ڈینیل جیسے کردار کو پڑھ کر بہت خوشی ہوئی جو بالکل خوبصورت نہیں تھا.(ظاہری طور پر)

لیکن کیسے وہ سب کی نفرتوں کو سہتے ہوئے بھی "محبت" کی زندہ مثال تھا. ایک بہترین بیٹا جو سوتیلی ماں کا سگے بیٹوں سے زیادہ دیوانہ تھا ایک بہترین بھائی جو اپنے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہونے کے باوجود اپنے بہن بھائیوں سے نفرت نہیں کرتا.

اور پھر "ڈینیل مراد" کی زندگی میں کیسے "سارا" ایک بہار کی مانند داخل ہوئ. سارہ کا کردار میرے لیے پسندیدہ تھا. ایک نرم دل، مہربان لڑکی جو محبت کرنا جانتی ہے . اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا اسے آتا ہے ، جہاں بات عزت نفس پر آتی وہاں وہ اپنی محبوب ہستی کو چھوڑنے سے بھی دریغ نہیں کرتی.ایسے میں ان دونوں کی محبت بھری زندگی اپنوں کی سازشوں کا شکار ہو جائے تو ان دونوں کی کہانی کا انجام کیا ہوگا؟؟ پڑھیے اس کہانی میں!!!

علاوہ ازیں مجھے "ماریہ" کا کردار بہت پسند آیا.




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post