Ek Bar Muskura Do novel by Shaheena Chanda Mehtab - PDF

Ek Bar Muskura Do by Shaheena Chanda Mehtab - PDF

 


یہ کتاب تقریباً چودہ افسانوں پر مشتمل ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا ان کے لکھنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے بہت ہی روایتی سی کہانی کو بھی بہت خوبصورتی سے لکھتی ہیں کے بس۔
میں اس تبصرے میں چودہ افسانوں کا ذکر تو نہیں کر سکتی اس لیے دو میرے پسندیدہ افسانوں کا ذکر کروں گی۔

1-ایک ہی راستہ

ایک چیز جو مجھے ان کی کتابوں میں اچھی لگتی ہے کے یہ ہمیشہ کسی معاشرتی مسئلے کے بارے میں بات کرتی ہیں خاص طور پر عورتوں کو لے کر۔

یہ کہانی ہے ایک ماں بیٹی کی ماں جو اپنی بیٹی کی شادی کسی ایسے انسان سے کروانا چاہتی تھی جو بہت امیر ہو صرف امیر ہو اور پھر اس کی بیٹی کی شادی ایک امیر آدمی سے ہو جاتی ہے مگر وہ فراڈ ہوتا ہے ( یعنی اس کی تین بیویاں تھی پہلے جن کو وہ طلاق دے چکا ہوتا ہے) جب سبکو پتا چلتاہےتب تک نکاح ہو چکا ہوتا ہے پھر وہ اس کی ماں کو دھمکیاں دیتا ہے اگر انہوں نے اپنی بیٹی کو رخصت نہیں کیا تو وہ اس کے دونوں بیٹوں کو مار دیں گے 

پھر اس کی ماں یہ سوچ کر اس کو رخصت کر دیتی ہے کے بھئ بیٹی ہے بیٹیوں کی تو بس قسمت ہوتی ہے اس کی قسمت خراب تھی اب اس کی وجہ سے اپنے بیٹے تو نہیں مار سکتی ( یہ ہی عورت شروع میں اپنی پڑوسن سے کہ رہی تھی بیٹیاں تو رحمت ہوتی ہیں بیٹوں سے زیادہ پیاری ہوتی ہیں ہنہ) ۔

اس کی بیٹی کافی وقت وہاں خوش رہتی ہے پر پھر اسے پتا چلتا ہے اس کے پتی دیو نے ان پہلی بیویوں کو طلاق دے کر بیچ دیا تھا اب وہ اس کو بیچنے کی تیاری میں ہے وہ اپنی جان بچا کر بھاگ جاتی ہے(اپنے شوہر کی گاڑی لے کر) مگر راستے میں حادثہ ہوتا ہے اور وہ مر جاتی۔ پھر اس کا شوہر اس کے گھر اپنی گاڑی واپس لینے جاتا ہے اور واپسی پر وہ بھی مر جاتا ہے ۔ختم شد

یہ افسانہ کافی روایتی سا تھا پر مجھے پسند آیا تھا اگر کرداروں کی بات کریں تو محلے کی آنٹیاں مجھے بہت پسند آئی تھی

2- اپنا گھر

ان کے افسانوں کی مجھے ایک بات یہ بھی بہت پسند ہے کے یہ اپنے ناولز میں عورتوں کو کمزور نہیں دکھاتی اگر دکھاتی ہیں تو کوئی ایک دو ناول ہوں گے خیر یہ کہانی ہے فریدہ کی جس کے ماں باپ کی وفات کے بعد اس نے کس بہادری کے ساتھ اپنے بہن بھائیوں کو پڑھایا لکھایا ان کی شادیاں کی۔اس افسانے میں یہ بات بہت واضح تھی کے عورت اگر چاہے تو وہ بھی بہادر بن سکتی ہے اکیلے دنیا کا مقابلہ کر سکتی ہے۔کیونکہ عورتوں کی زندگی میں رونے دھونے کے الاوہ بھی بہت کام ہیں .

نوید کا کردار بہت خوبصورت تھا اور فریدہ کے بھائی کا کردار بلکل پسند نہیں آیا مجھے شروع شروع میں کتنا اچھا تھا اس کا بھائی 




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post