Dukhyare by Anees Ashfaq - PDF Download

Dukhyare by Anees Ashfaq - PDF Download

 

ایسا کمال طرزِ بیاں ہے کہ ہم تو انیس صاحب کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔لکھنؤ کے بارے میں ہم نے جتنا پڑھ رکھا ہے ہم تو اسکی زیارت کی تشویق میں پہلے ہی مبتلا تھے۔ اور اسی بے قراری کو ہلکی آنچ پر رکھ کے انیس صاحب نے مزید تپا دیا ہے۔ نہایت ہی سلیقے سے لکھنؤ کا منظر بیان کیا گیا ہے۔ لمحے بھر کو ایسا معلوم ہوا کہ راوی کے ساتھ ساتھ ہم بھی لکھنؤ کے گلیوں کوچوں کے گشت میں مصروف تھے۔

مصنف نے لکھنؤ کی تہذیب کی بہترین عکاسی کی ہے۔حالات و واقعات منظر نگاری بہت ہی دلکش اور آساں انداز میں کی گئی ہے کہ ایک بار کتاب کھولی اور کب ختم ہوگئی پتہ ہی نہی چلا۔ انیس صاحب نے جس خوبصورتی سے گرد نواح میں رنگ بھرے ہیں اور کہانی کے کرداروں کو قوت گویائی بخشی ہے ۔یقین مانیے ہمیں یونہی معلوم ہوا کہ ذاکر (چھوٹے) ہمارے سامنے بیٹھے اپنا پنڈورا بکسہ دھیرے دھیرے کھول رہے ہیں اور ہمیں اپنے حالات و واقعات اور گزرے سانحات میں برابر کا شریک کر رہے ہیں۔ یہ حالات و واقعات ایسے ہیں کہ یہ ہماری ہی دھندلی زندگیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ یوں لگتا ہے ہماری کہانی کو بیان کرنے کا فریضہ کہانی کے کردار سر انجام دے رہے ہیں۔

انداز بیاں کے پیشِ نظر کرداروں سے انسیت ہو جاتی ہے ۔ناول کی کڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ پیوست ہیں ۔ ناول کا اسلوب ایسا ہے کہ آغاز سے آخر تک تجسس قائم رہتا ہے۔ اس ناول میں ہونے والی تبدیلیوں کو کچھ کردار تو شرح صدر سے قبول کرتے ہیں اور کچھ قبول اور انکار کی درمیانہ کیفیت میں رہتے ہیں اور اسی پر اکتفاء کرتے ہیں۔ تمام کردار بہت جاندار ہیں۔

یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہی ہے کہ مصنف نے اپنے قلم کے جادو سے قارئین کو اپنا مرید بنا لیا ہے۔ مصنف نے قارئین کو جادوئی حقیقت نگاری سے روشناس کروایا ہے۔

یہ کتاب آپ سب کو بھی پڑھنی چائیے اگر ابھی تک نہی پڑھی تو میرا دعویٰ ہے آپ اس ناول سے بہت کچھ حاصل کریں گے غم ،خوشی، انتظار ،ہجر, امید... ممکن ہے اور بھی بہت کچھ آپ کے حصے میں آئے۔ البتہ جذباتی محبتوں کو پڑھنے والے قارئین اس کتاب کی چاشنی کو سمجھ نہی پائیں گے۔





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post