Diwar e Girya Ke Aas Paas by Kashif Mustafa - PDF

Diwar e Girya Ke Aas Paas by Kashif Mustafa - PDF


یہ سفر نامہ پڑھنے کی تین وجوہات ہیں

اسرائیل کے تمام حالات اس چھوٹے سے سفرنامہ میں سمیٹ دیے گئے ہیں۔ اسرائیل کے یہودی اور مسلمانوں کا طرز زندگی، فلسطین میں موجود مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور ان سے جڑے واقعات نیز یہ کہ ہلکا پھلکا مزاح اور نپے تلے الفاظ کے استعمال کے باعث یہ ایک بہترین کتاب ہے۔

اکثر کو تاریخ بوریت بھری لگتی ہے اس کتاب کے درمیان میں چالیس صفحات پر صرف تصاویر ہیں۔ یعنی سفر نامہ بمشکل 170 صفحات کا ہے۔

اصل مسجد اقصی کدھر ہے، عیسائی اور یہودی کے متعلق بہت سی معلومات ہیں۔ مصنف کو بہت سی نایاب جگہوں پر جانے کا موقع ملا جہاں عام عوام نہیں جاتی یوں ہم نے بھی بہت سی جگہیں دیکھ لیں۔

ہر وقت ناولز نہ پڑھیں کبھی کبھی دوسری چیزیں بھی پڑھ لینی چاہیں۔ یہ کوئی paid review نہیں ہے واقعی میں اچھی کتاب ہے۔
دو تین سال سے میری بک شیلف پر پڑی تھی نظر اب پڑی کیونکہ حالات نے اکسایا کہ جاننا چاہیے تو بس۔

کیا آپ شوق سے سفرنامہ پڑھتے ہیں؟ پسندیدہ کون سا ہے؟

 




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post