Dil Darya Samunder by Wasif Ali Wasif - PDF

Dil Darya Samunder by Wasif Ali Wasif - PDF

 

دوستو یہ کتاب ہمیں آج سے آٹھ سال پہلے تحفے میں ملی تھی اور تب سے یہ ہماری الماری کی ہی زینت بنی رہی۔اب جب اس کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کے اتنے بڑے علم کے خزانے سے ہم تو اتنا عرصہ محروم ہی رہے اور اس شاہکار کو صرف الماری کی زینت بنائے رکھا۔ واصف صاحب کی کچھ تحاریر ہم نے پہلے پڑھ رکھی تھیں پر کتاب پڑھنے کا موقع اب ملا اور اب ہم جب فکر واصف سے متعارف ہوئے ہیں تو وہیں کے ہو کے رہ گئے ہیں۔

:اسی پر واصف علی واصف کے الفاظ کو ہی ملاحظہ کیجیے

قبول کرنے سے پہلے جو مرضی تحقیق کرو
مگر جب قبول کر لیا تو نبھا جانا ہی کمال ہے

دوستو یہ کتاب کیا کمال کتاب ہے۔ اس میں الفاظ نہی جادو موجود ہے جو پوری طرح سے آپ کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے ۔ اس کتاب کو پڑھتے ہوئے ہم نے اپنے نظریات پر نظر ثانی کی اور دوران مطالعہ اپنے افکار کو بدلتے پایا۔ زندگی کی درست سمت کا تعین کرنے کے لئیے آپ کو ایک بار یہ کتاب ضرور پڑھنی چائیے۔ واصف علی واصف کی باتیں ایسی ہیں اگر پڑھی جائیں تو بہت کچھ خود بخود واضح ہو جاتا ہے اور عمل کرلیا جائے پھر تو وارے نیارے ہیں جی ۔

واصف صاحب کی گفتگو پڑھتے ہوئے آپکو شاید ہی یہ احساس ہو گا کہ اس کتاب میں موجود تمام باتیں لکھی نہیں گئیں بلکہ بولی گئی ہیں۔ یعنی واصف صاحب کی گفتگو کا اسلوب اتنا شاندار تھا کہ و ہ بطور تحریر بھی انتہائی پُر اثر ہیں۔اور قاری کو کلی طور پر اپنی گرفت میں لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واصف صاحب نے اتنی بڑی بڑی گتھیوں کو مختصر جملوں کے استعمال سے سلجھایا یے۔ اسی اختصار کی وجہ سے واصف صاحب کے جملوں کو بہت پذیرائی ملی ہے اور ادب سے لگاؤ رکھنے والے تو ان جملوں کو زبان کا ورد بنائے ہوئے ہیں۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post