Dasht e Junoon by Amna Riaz - PDF Download

Dasht e Junoon by Amna Riaz - PDF Download

 


دشت جنوں ایک ہارڑ اور مسٹریس ناول ہے۔فلک بوس بشام میں واقعہ ایک قلعہ ہے جو کافی پر اسرا قسم کا ہے ۔اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں آیوشمتی کی روح کا ڈیرہ ہے۔اےکت اور وسامہ وہاں رہائش پذیر ہیں اور انہیں وہاں اثرات محسوس ہوتے ہیں۔معاویہ اردشیرازی وسامہ کا کزن ہے۔وہ فلک بوس سے متعلق کہانی کو نہیں مانتا۔اس کے بعد فلک بوس میں ہوتا ہے ایک قتل جو معاویہ کی زندگی ہلا دیتا ہے۔اس قتل کی گتھی معاویہ کیسے حل کرے گا؟

اس کے ساتھ دوسرا ٹریک خوش نصیب اور کیف الحسن کا ہے ۔خوش نصیب ایک باغی اور منہ پھٹ لڑکی ہے جو گھر والوں سے الجھتی رہتی ہے۔کیف اس سے محبت کرتا ہے۔پھر فضل منزل میں ایک نیا فرد آتا ہے جو اس گھر کی دیواریں ہلا دیتا ہے ۔خوش نصیب دوسروں کو بچاتے بچاتے خود دلدل میں گر جاتی پے۔

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کہانی لکھی اچھی گئ ہے مصنفہ کا تحریر کا انداز منفرد ہے۔مصنفہ نے منظر کشی بہت خوب کی ہے۔سسپنس کا عنصر کہانی میں نمایاں رہا۔لیکن کہانی بہت ڈریگ تھی بیچ میں قاری اتنا بور ہوجاتا ہے کہ آگے پڑھنے کو دل نہیں چاہتا۔خوش نصیب والا ٹریک اتنا لٹکایا ہے کہ میں بیزار ہوگئ۔اس کے ساتھ بس برا ہی ہوتا جارہا ہے۔کوئ اسے سن نہیں رہا۔اس ٹریک میں کیف کا کردار بالکل ایک پروپ جیسا ہے۔

دوسرا یہ کہ کریکٹر ڈیولپمنٹ بھی کمزور ہے معاویہ کا کردار ایک دم سے ٹھیک ہوگیا حالانکہ شروع میں وہ کافی پیچیدہ کردار تھا ۔منفرا کا کردار بھی نہایت غیر اہم لگا۔پھر رائیٹر نی جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے سسپنس ڈالنے پر انہیں سلجھایا ہی نہیں۔کہانی اتنی طوالت کا شکار تھی کہ اپنا موضوع ہی کھو گئی۔کیف کے کردار اور اس کے فیصلوں سے میں نالان تھی کہ بھئی یہ کیسا ہیرو ہے مشکل میں ہیروئین کو اکیلا چھوڑ دیا۔پھر میں نے سوچا کے عام پاکستانی مرد ایسا ہی تو ہے پھر مجھے کیف کا کردار حقیقت سے بہت قریب لگا۔

اتنی لمبی کہانی کا اختتام مصنفہ نے فٹافٹ کردیا۔سارا سسپنس آخری دو صفات پر کھلا ۔اگر آپ ایک سمارٹ ریڈر ہیں تو جلدی سسپنس سمجھ جائیں گے پر مصنفہ تو آخری صفحے پر ہی بتائیں گئ۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post