طارق اسماعیل ساگر ایک مشہور مصنف، صحافی اور جاسوسی ناول نگار ہیں۔ آپ نے اپنے شاندار تحریری کیریئر میں بہت سے ایکشن اور جاسوسی ناول لکھے،
جن میں سے ایک "کٹ آؤٹ" ہے
کٹ آؤٹ کی کہانی بظاہر تو ایک یہودی جاسوس کی کہانی ہے جس کا نام "یعسوب" ہے. جبکہ درحقیقت یہ کہانی تین ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر مشتمل ہے جن میں انڈیا کی "را"، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "موساعد" اور پاکستان کی مہربان ایجنسی "آئی ایس آئی" شامل ہیں
بنیادی طور پر "را" جو کہ روزِ روشن سے ہی پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں ازلی دشمن کا کردار ادا کرتی آئی ہے، اور بارہا ناکامیوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی ناپاک اور منافقانہ حرکتوں اور دوسروں کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلانے جیسی بزدلانہ چالوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکی
اس کہانی میں بھی" را" اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "مساعد" کی مدد سے پاکستان کی عظمت کو داغدار کرنے کی اور "موساعد" کو ڈبل کراس کر کے اپنا الو سیدھا کرنے کی انتہائی گھناؤنی سازش رچاتی ہے، جسے ہمارے جان سے پیارے وطن پاکستان کے مہربان رکھوالے اپنی جرأت مندانہ اور خداداد صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ناکام بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں