( قصہ چار نسلوں کا ) by Qaisra Shafqat - Review

( قصہ چار نسلوں کا ) by Qaisra Shafqat - Review

 

بات کرتے ہیں اس کتاب کے متعلق ۔

وہ کہتے ہیں نا بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔
اس کتاب کا سواد کم ہی لوگوں کو آئے گا اور مثال تو بس ایسے ہی بتا دی ہے۔۔

آج کل جہاں ایک نسل ایسی چل رہی ہے جو اپنے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتی ہے۔ وہیں پر قیصرہ شفقت جیسی  شخصیات کاغذ پر لمحات کو قید کرتی ہیں۔ اس کتاب میں صرف لمحات کو ہی قید نہیں کیا گیا بلکہ اس کتاب میں ایک جادوئی تاثر کو بھی چھوڑا گیا ہے جو قارئین کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔ مصنفہ ماضی کے دریچے کھولتی ہیں تو قارئین خود کو گزشتہ دور کا حصہ محسوس کرتے ہیں گویا چشم تصور سے مشاہدہ کر رہے ہوں۔

دوران مطالعہ قارئین کے بیتے وقت کی جھلکیاں بھی ذہن کی دھند کو چھٹتے  ہوئے نمودار ہوتی ہیں۔

قیصرہ شفقت کی یہ کتاب بلکل ایسے ہی ہے جیسے گھر کے بڑے اپنی بقیہ زندگی کے اثاثوں ( نئی نسل ) کو اکٹھا کر کے اپنی آپ بیتی سناتے ہیں۔ مصنفہ کی یہ کتاب آنے والے وقتوں میں اپنی اہمیت خود بتائے گی۔

یہ کتاب پڑھنے کے بعد ایک خیال اس ذہن ناتواں میں گردش کر رہا ہے۔ کیا ہی خوب ہو اگر مجھ جیسے کیمرہ بیزار لوگ اپنے لمحات کو قلم کی سیاہی سے امر رہنے والے کاغذوں پر چھاپ دیں۔ 

یہ بس خیال ہے اور خیال تو آتے جاتے رہتے ہیں۔

This Novel Is only available in book Form.


Post a Comment (0)
Previous Post Next Post