( الو ہمارے بھائی ہیں ) by Mustansar Hussain Tarar - PDF

( الو ہمارے بھائی ہیں ) by Mustansar Hussain Tarar

 

وہ ایک رائٹر نے اپنی کتاب "میں عام" میں ایک انگریزئ کوٹ لکھا تھا جو کچھ یوں تھا کہ "کسی رائٹر سے دشمنی مت مول لینا کیونکہ کیا پتا وہ کہانی میں آپ کو ولن بنا کر مار ڈالے۔"

اچھا تو میں سوچ رہی تھی اپنے "دشمنوں" کو یہ لائن بھیجوں تاکہ وہ بھی میری اس "طاقت" سے سہم اٹھیں اور میرے پائوں پڑ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں لیکن پھر سوچا چھوڑو دفع کرو جی مٹی پائو۔

کل پرسوں ایک اور کوٹ پڑھا کہ کتابیں لکھنا اور پڑھنا ایک ٹائم لیس شوق ہے کتابیں انسانوں سے بہتر ہیں کیونکہ انسان دل دکھا دیتے ہیں۔

کچھ کوٹ یوں ہوتے ہیں کہ کسی سے بات کرنے سے بہتر ہے کتاب پڑھ لی جائے۔ میرے خیال میں ایسے کوٹ لکھنے والوں کو اپنے مزاج کے لوگ نہیں ملے۔ کتاب اپنی جگہ مگر "انسانوں" سے بات کر کے بھی کافی مزہ آتا ہے سچ میں۔ میں نے آزمایا ہے انسانوں سے بات کرنا مشکل نہیں نہ ہی کوئی قباحت ہے کچھ دیر کتابی دنیا سے نکل کر انسانی دنیا میں جینا بھی اچھا ہے۔

باقی آپ انسان یا کتاب میں سے جو چاہیں منتخب کریں کوئی مسلئہ نہیں آپ کی مرضی ہے میں بس یہ کہہ رہی تھی کہ اتنے شوخے ہو کر اپنی بائیو میں کوٹ نہ لگائیں کہ کتاب انسان سے بہتر ہے۔ کتاب آپ کو کندھا نہیں دیتی۔ کتابیں نہ پڑھنے والے لوگ بدزوقیت کا شکار نہیں ہوتے وہ بھی نارمل ہیں۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post