Bermuda Triangle by Nazia Kamran Kashif - Review

 

Bermuda Triangle by Nazia Kamran Kashif - Review

 "برمودا سے کچھ لو گے تو برمودہ کو کچھ دینا بھی پڑے گا "

کچھ ناول ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں ٹرانس میں چھوڑ دیتے ہیں. کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے دل میں جگہ بنا لیتے ہیں. کچھ کرداروں سے دل یونہی محبت کرنے لگتے ہیں. اس ناول میں بھی کئی کردار ایسے تھے جن سے دل کہ ڈور بندھ سی گئی تھی. کہ جب ناول ختم کیا تو دل تھم سا گیا

"برمودہ ٹرائی اینگل" ایک ایسا موضوع ہے جس میں ہر کوئی دلچسپی لیتا ہے. مگر اس بارے میں مکمل وثوق سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا.
برمودہ ٹرائی اینگل وقت کے سفر کا مرکز ہیں یا کسی دوسری دنیا کے دروازے، موت کے دہانے ہیں یا پھر فقط سراب

اس ناول میں اس چیز کو ہر زاویے سے دیکھا گیا
دنیا کے بہترین لوگ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اس کا سراغ لگانے نکل کھڑے ہوتے ہیں
ڈاکٹر ایون جرالڈ کی قیادت میں جب یہ ٹیم برمودہ میں داخل ہوتی ہے تو مختلف خطرات سے دوچار ہو جاتی ہے

ڈاکٹر ایون جرالڈ ایک ایسا کردار تھا کہ جس سے میں تب بھی نفرت نہیں کر سکی جب ساری گواہیاں اس کے خلاف جا رہی تھیں. بس ایک دل کی گواہی ای_جیڈ (ایون جرالڈ) کے ساتھ تھی. ایون جرالڈ ایک مقناطیسی شخصیت تھی، مصنفین عموماً ایسے کرداروں کو زیادہ ہی محنت اور محبت سے تراشتے ہیں کہ اکثر لوگ ان کرداروں سے محبت کرنے لگتے ہیں

یہ ناول کئی مقامات پر آپ کو حیران کر دے گا. کرداروں کی ایسی ایسی شخصیات سامنے آئیں گی کہ آپ دم بخود رہ جائیں گے. حالات اور واقعات کی پرکشش ڈور میں بندھا یہ ناول کئی صدیوں تک یاد رکھا جائے گا

This novel is only available in Book Form.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post