Bano ( بانو ) by Razia Butt - PDF Download

Bano by Razia Butt - PDF Download

 


ناول بانو تقسیم پاکستان پر اور اس دوران لٹنے والی عصمتوں پر دردناک داستان ہے۔ لفظ دردناک بہت چھوٹا ہے۔ خشک آنکھوں کے ساتھ بھی دل رو رہا تھا پڑھتے وقت۔ بانو اور حسن کی لوسٹوری بھی ہے۔ (ٹریجڈی سٹوری کہنا بہتر ہوگا۔) اس زمانے کی روایات اور لوگوں کے بارے میں پڑھتے وقت پڑھنے والا وقت میں پیچھے چلا جاتا ہے۔

سکول کالج میں پڑھی مطالعہ پاکستان بھی ریوائس ہوجائے گی۔ باقی اندازہ تحریر اچھا لگا۔ بہت مشکل نہیں تھا۔ مکالمہ بازی بہت بیلنسڈ تھی۔ بعض تقسیم پر لکھی کتابوں میں بیلنس نہیں ہوتا ادھر والوں کو مکمل مظلوم اور ادھر والوں کو مکمل ظالم بنا دیتے ہیں ۔ البتہ بانو میں ہر طرح کے لوگ تھے۔ اچھے برے مکس لوگ تھے۔

بانو پڑھنے کے لیے ذیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے بس خریدلو ۔ میں اگلے کئی دن کچھ بھی ڈھنگ سے نہ پڑھ سکی۔ آنسو نہیں آئے مگر دل ضرور بھاری رہا۔ وہ لوگ جو تقسیم کو ایک فضول فیصلہ گردانتے ہیں شاید بانو پڑھ کر ان کا ذہن کام کرنے لگے۔

چار سو صفحات پر کتاب ختم ہوجاتی ہے اور آخر کے پچیس صفحات میں رضیہ بٹ اپنے کرداروں سے ملنے جاتی ہیں یہ ایک منفرد اور مختلف چیز تھی۔ پڑھ کر مزہ آیا اور خون کے آنسو بھی۔۔۔۔






Post a Comment (0)
Previous Post Next Post