Badla Mere Humraaz Ka Rung by Farhat Ishtiaq - PDF

Badla Mere Humraaz Ka Rung by Farhat Ishtiaq - PDF

 



بقول مصنفہ کہ مزاح لکھنا سنجیدہ تحریر لکھنے کے مقابلے میں ایک مشکل کام ہے جس سے تقریباً سب ہی اتفاق رکھتے ہیں تو یہ کتاب مجموعہ ہے مصنفہ کی تمام ہلکی پھلکی کہانیوں کا جس میں قاری کو کچھ لمحوں کیلئے ہی لیکن خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے

ذاتی رائے کی بات کروں تو علیا بیچاری پر بڑا ترس اور ہنسی ساتھ ساتھ آتی رہی جسے پڑھائی سے ایسی چڑ تھی کہ اس سے جان چھڑوانے کیلئے ایک واحد اور مستقل حل اس کی نظر میں شادی ہی تھا ساری کزن اس کا دولہا اپنے ہر میل کزنز میں ڈھونڈتی رہیں اور خود انکی دلہنیں بنتی گئیں۔ بل آخر ایک ایکسڈنٹ ہو گیا اور علیا کا ہینڈ سم انٹلکچوئل ہیرو اسے مل گیا مگر افسوس کہ شادی کہ بعد پتہ چلا کہ انٹلکچوئل میاں کو بیوی بھی ہائیلی ایجوکیٹڈ چاہئے اور پڑھانے اور ہر حال میں پڑھانے کا ذمہ شوہر صاحب اپنے کاندھوں پر لے چکے ہیں۔

عائنہ کی اسائنمنٹس کا قصہ بھی بڑا دلچسپ ہے جو خود ہی بن جاتی تھیں اور اسے مل بھی جاتی تھیں۔ پارک میں کی گئی اس کی ایک خواہش کا اظہار اور اس کا سینئر ذیشان ان سب کی مختصر کہانی بھی مزے دار تھی۔

رامیہ کمال اس کتاب کا پر اثر کردار رہی۔ دانیال اور اس کی کہانی اختتامی صفحات سے پہلے پہلے تک بہت خوش کن تھی ۔ اچانک سے جذبات بھی بدل گئے اور حالات بھی۔ کیوں اور کیسے اگر میں نے ذرا بھی بتایا تو سب پتہ چل جائے گا اور پھر میں ایسے اسپوئلر دینے کے حق میں نہیں ہوں۔

اور بھی بہت سی کہانیاں ہیں جو دلچسپ بھی ہیں لیکن ان کے بارے میں جاننے کیلئے آپ کو کتاب پڑھنی پڑے گی۔






Post a Comment (0)
Previous Post Next Post