Aik Gadhe ki Sarguzasht by Krishan Chandar - PDF

Aik Gadhe ki Sarguzasht by Krishan Chandar - PDF

ایک گدھے کی سرگزشت ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے۔کرشن چندر نے گدھے کے کردار کو بہت ہی خوبصورتی سے استعمال کیا ہے۔گدھا ایک ایسا کردار ہے جو عام انسانوں کی کمیوں اور خامیوں کو بہتر طور پر دیکھ سکتا ہے،جو عام آدمیوں کی طرح لکھتا،پڑھتا،بولتا،دفتروں کے،کوٹھیوں کے چکر کاٹتا ہے،نیتاؤں اور ویزروں سے ملتا ہے۔یہ ایک باشعور گدھا ہے۔اسے ایسے لوگوں کی علامت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جو دوسروں کی ضرورت اور مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔

گدھے کو شہر میں بہت سے عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں۔کرشن چندر نے ان واقعات کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔کہانی کے آغاز سے ہی صاحب نے قارئین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے،گدھے کا کردار قارئین کو پسند آئے گا۔

کرشن چندر نے در حقیقت گدھے کا استعارہ اس معاشرے کے ہر اس شخص کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا ہے جو بیباک ہے اور معاشرے کی اک برائی کی نشاندہی کرکے اسے ٹھیک کرنا چاہتا ہے،ساتھ ہی ساتھ ہمارے معاشرے کی گندگی اور لالچ بھری سوچ کی عکاسی بھی کی گئی ہے کہ لوگ اپنے وقتی فائدے کے گدھے کو باپ بنانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔کہانی کا اختتام بےحد دلچسپ اور غیر یقینی ہے۔مجموعی طور پر ایک گدھے سر گزشت کی ایک ایسی کہانی ہے جسے ہر شخص کو پڑھنا چاہئیے۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post