Warasat (وراثت) by Fatima Malik - pdf

Warasat by Fatima Malik - pdf download

 


کتاب: وراثت

مصنفہ : ڈاکٹر فاطمہ ملک

وراثت ڈاکٹر فاطمہ ملک کی لکھی کتاب ہے۔جس میں ہمیں دو مختصر ناول دیکھنے کو ملتے ہیں ایک “وراثت” اور “پس آئنیہ” مصنفہ کا لکھنے کا انداز بہت ہی سادہ ہے۔اسی وجہ سے قاری ان کی کتاب سے اکتاہٹ محسوس نہیں کرتا،ایک بات جو مجھے بہت اچھی لگی ہر باب کے شروع میں مصنفہ نے ایک عدد شعر درج کیا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے ڈاکٹر فاطمہ ملک ایک اچھی شاعرہ بھی ہیں۔

ناول کی کہانی وراثت اس زمانے کی وہ حقیقت ہے جو کہی سالوں سے جلتی آرہی ہے بیٹیوں کو منحوس سمجھنا آخر یہ پیدا ہوئی تو ہوئی کیوں۔؟اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئی اس کہانی میں وارث جان جو اپنی نظروں کے سامنے دو بیویوں کی جان کھو دیتا ہے

 اور وہ دونوں بیویاں اس کو بیٹیاں تو پیدا کردیتی ہیں لیکن وارث جان اور اس کے گھروالے اُن کو منحوس سمجھتے ہیں۔بیٹے کے لیے اس کی شادی رقیہ نام کی لڑکی سے کروا دی جاتی ہے،وہ رقیہ اُس کی بیٹیوں کو نا کہ ماں کا پیار دیتی ہے بلکہ وارث جان کے دل میں بھی اُن کے لیے باپ کی محبت پیدا کرتی ہے۔

کتاب کی دوسری کہانی پس آئینہ جو ہے تو مختصر لیکن ہمیں بہت کچھ سکھا جاتی ہے:
اس کہانی کی مرکزی کردار علیزے ہے جو پڑھ لکھ کر ایک جج بننا چاہتی ہے۔جس کا شروع سے لے کر اُس وقت تک جب تک اُس کی شادی نہیں ہوجاتی ایک ہی خوب ہوتا ہے ہے جج بننے کا۔اس کا شوہر شہزاد جو اس دنیا کے ان لوگوں میں آتا ہے جو کر تو کچھ سکتے نہیں سارے دن کا غصہ آکر اپنی بیوی پر اُتارتے ہیں۔

ڈاکٹر فاطمہ ملک کو اس کتاب پر بہت مبارک باد،لکھتی رہیں۔اللہ آپ کو سلامت رکھے




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post