Ummul yaqeen by Sumaira Hameed - Pdf

Ummul yaqeen by Samaira Hameed

 

**اُم الیقین**

✍🏻: سمیرا حمید


"جو زمین سے نہیں ہوتا، وہ آسمان سے ہوتا ہے۔۔۔ یقین رکھیں ضرور ہوتا ہے۔"


یہ کہانی ایک سحر ہے اور سمیرا کے الفاظ ساحر۔ جو سیدھا دل پہ اثر کرتے ہیں۔ یقین ایمان کی وہ سیڑھی ہے جو آپ کو زوال سے عروج دلا دیتی ہے، جو آپ کا ہر کام سنوار دیتی ہے، چاہے وہ ایک سوئی ہو یا پہاڑ کو ڈھونڈنا۔ بس اللہ پاک سے مانگنے کی چاہ ہونی چاہئیے کہ کوئی بھی چیز اللہ کے حکم سے ہی ملے گی۔ چاہے وہ آپ کی صحت ہو یا زندگی۔


کبھی سوچا ہے کہ ہم بیماری میں ایک سے ایک دوائی کھا لیتے ہیں لیکن اللہ کو نہیں پکارتے، آخر کیوں؟ کیونکہ ہمیں یہی یقین ہوتا ہے کہ دوائی کھائیں گے تو ہی ٹھیک ہوں گے، یا جتنے زیادہ پیسے لگائیں گے، ورنہ نہیں۔ تو پھر اللہ بھی صرف اسی میں شفاء رکھ دیتا ہے۔


ہمیں اپنی زندگی کی اہمیت کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب ہم اسے کھونے والے ہوتے ہیں اور یہی وقت ہوتا ہے کہ ہم اپنی ہمّت اپنی بیماری کا سن کر ہی ہار جاتے ہیں۔ شاید یہی ہماری آزمائشیں بھی ہوتی ہیں لیکن اللہ تو ہر وقت ہمارے لیے موجود ہوتا ہے بس ہم اس تک نہیں پہنچ پاتے۔ بس اللہ پاک پر یقین رکھیں کہ آسمان والا سب کر سکتا ہے اور آگے بڑھتے جائیں، بیماری سے لے کر ہر چیز تک ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن یقین شرط ہے۔


بیماری کسی بھی زمانے کی کتنی ہی خطرناک کیوں نہ ہو، چاہے وہ دبیسا کا کوڑھ ہو یا پھر ہدیٰ کا کینسر، ہم سب اللہ کے رحم کے محتاج ہیں۔ جب بیماری وہ دیتا ہے تو شفاء بھی وہی دے گا۔


یاد رکھیں، "زندگی ساٹھ ستر سالہ وقت کی میعاد کا نام نہیں ہے۔۔۔ یہ ہر سانس کو زندگی کرنے کا نام ہے۔۔۔" کوشش کریں کہ لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی مدد کریں، ان کا دل ہلکا کریں، انہیں دعا کے ذریعے یقین کی طرف راغب کریں۔ جتنا آپ کر سکیں اتنی دوسروں کے لیے زندگی آسان کریں۔ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اگر سمجھ نہ سکیں تو خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر دیکھیں، کیوں کہ "دوسروں کی راہ سے چنے جانے والے کانٹے خدا کو پھولوں سے زیادہ عزیز ہیں۔"


سمیرا نے بہت ہی خوبصورتی سے بیماری کے موضوع سے یقین کو جوڑا ہے۔ بلاشبہ یہ سمیرا کی اب تک کی لکھی جانے والی کہانیوں میں سب سے بہترین کہانی ہے۔


"اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنا سیکھیں۔۔۔" 💕




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post