Tum Kon Piya (تم کون پیا) by Maha Malik - PDF

Tum Kon Piya by Maha Malik - pdf  download

 "سیما دکھوں پر تو سب روتے ہیں.. خوشی میں سبھی مسکراتے ہیں... اکثر زودرنج.. تمہاری طرح کے.. خوشی میں بھی آنسو بہا لیتے ہیں لیکن ان سب باتوں سے 
ہٹ کر زندگی تو دکھوں پر بھی مسکرانے کا نام ہے۔

تم کون پیا کئ حقیقی زندگیوں کی کہانی ہے۔مصنفہ کے مطابق انہوں نے اس ناول میں لفظ" عورت" کی تشریح کی ہے اور میرے مطابق بہترین کی ہے۔ کہانی کا بنیادی کردار علمہ ہے جو ان لوگوں میں شامل تھی جو ابر کی صورت اپنا آپ برسا کر بھی خالی رہتے ہیں۔اپنا آپ گنوا کر بھی نا قابلِ اعتبار ٹہرتے ہیں۔

مصنفہ نے جذبات کی بہترین عکاسی کی ہے، کہانی پڑھتے ہوۓ ایک رشتہ قاری اور علمہ کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے پھر کبھی وہ اس کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ کر اس کے کمرے کی گرمی کو محسوس کرتا ہے تو کبھی سارا دن کاموں کے بعد اس کی جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو محسوس کرتا ہے تو کبھی ایک خاموش سامع کی طرح بیٹھا علمہ اور رامش کے خیالی مکالمے سنتا ہے۔ وہ مکالمے بہت جاندار تھے، کہانی میں رنگ بھرنے والے۔

خیر کہانی ہے علمہ کی جو قربانی کی دیوی ہے اپنے شوہر زرباب کی محبت میں اس نے بے مثال قربانیاں دیں مگر ان کے بدلے میں اسے صرف انتظار لا حاصل ملا۔زرباب پہ تو مجھے بے حد غصہ آیا، ایسے لوگ ہوتے ہیں جو محبت کر کے اس کی توہین کرتے ہیں۔رامش حسن کا کردار بہت بہترین تھا، رامش ایک امیر انسان ہے جو علمہ سے بے مثال محبت کرتا ہے، اسٹیٹس کے فرق کی وجہ سے اس کی شادی علمہ سے نہیں ہو پاتی لیکن پھر وہ کیا کرتا ہے۔یہ جاننے کے لیے کہانی پڑھیں۔





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post