Tu Kya Jane Dil Ka Dard by Nazia Kanwal Nazi - pdf

Tu Kya Jane Dil Ka Dard by Nazia Kanwal Nazi

 

تو کیا جانے دل کا درد ایک بہت ہی پیچیدہ کہانی ہے جو میرے لیے بہت ہی الجھی ہوئی لگی۔ اس میں چار مرکزی کردار ہیں جن کی مکمل کہانی بتائی گئی ہے، بیچ میں سانوی کردار بھی ہیں جو درمیان درمیان میں آتے ہیں اور اپنے حصے کی کہانی جی کر چلے جاتے ہیں۔

پہلے بات کروں گی انزلہ شاہ اور سنعان شاہد کی یونیورسٹی کے دوران کی شناسائی پر بحث ہوتی ہے۔ سنعان انزلہ سے محبت تو کرتا ہے مگر اس کا کوئی اظہار نہیں کرتا، انزلہ بھی اپنے دل میں جذبات رکھتی ہے، پسندیدگی دونوں جانب سے ہوتی ہے مگر اس سے پہلے کہ محبت مزید پروان چڑھتی سنعان شاہد کی زندگی میں ایک نیا موڑ آتا ہے۔

شانزل اور سبعین کی ملاقات ایک غلط فہمی کی بنا پر ہوتی ہے، جو ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔ بہت سے طوفان اور مصیبتوں کا باعث بنتی ہے۔ اس غلطی کا خمیازہ سبعین کو بھگتنا پڑتا ہے، جو اس سے سرزد ہوئی ہی نہیں، اور جب حقیقت کھلتی ہے تو شانزل اپنی ہی نظروں میں گم ہو جاتا ہے، مگر اختتام پر دونوں کے راستے ایک ہو جاتے ہیں۔

ظاہر یہ دونوں کہانیاں ایک جیسی نظر آتی ہیں، مگر ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، مصنفہ نے ان کو آگے جا کر لنک نہیں کیا۔ پوری کہانی میں شانزل کنفیوژ ہی رہتا ہے کہ اسے سبعین سے محبت ہے یا نہیں، نہیں مطلب شانزل نہیں عالیہ بھٹ ہو 😂 کہانی میں تسلسل نہیں تھا۔ جہاں ذرا انٹرسٹ پیدا ہوتا وہاں سے دوسری کہانی شروع ہو جاتی۔







Post a Comment (0)
Previous Post Next Post