Talatum (تلاطم) by Naila Tariq - pdf download

Talatum by Naila Tariq

 

ناول: تلاطم  

مصنفہ:نائلہ طارق  

صفحات: 192  


اس کہانی میں بہت سارے دلچسپ کردار ہیں۔ جیسے کہ ماشا اور زاشی، جو ایسی دنیا میں رہتی ہیں جہاں لوگ زندگی کی سختیوں اور آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں مگر مایوس نہیں ہوتے۔ ایبرام اور یوحان ماشا اور زاشی پر فریفتہ ہوتے ہیں، اور ان کی ملاقات کی دلچسپ داستان آپ کہانی میں ملاحظہ کریں۔


پھر آتے ہیں علقمہ اور شرجیل، جن کی ملاقات ایک اسکول میں انٹرویو کے دوران ہوتی ہے اور پہلی ہی نظر میں یہ ایک دوسرے پر فدا ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد ایک اور جوڑی ہے، کورا اور براق کی۔ ان کی جوڑی تو چوہے اور بلی جیسی ہے، اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو کتوں کی طرح ذلیل کرتے رہتے ہیں۔ 😂 ابھی رُکیں، ایک اور جوڑی بھی ہے: عباد (علقمہ کا چچازاد بھائی) اور فاریہ (شرجیل کی کزن) کی، جن کا آخر میں رشتہ طے ہو جاتا ہے۔ 🤣


تمام کرداروں کی کہانی محبت کے اردگرد گھومتی ہے۔ تاہم، اس ناول میں کچھ بھی خاص نہیں تھا۔ کردار تو بہت تھے، مگر ان میں کوئی خاص کانسیپٹ یا گہری کہانی نظر نہیں آئی۔ سب کردار آخر میں پایہ تکمیل کو پہنچ گئے مگر سمجھ نہیں آیا کہ مصنفہ کیا کہنا چاہتی ہیں۔ نا کوئی ہنسی مذاق کا عنصر، نا کوئی سسپنس، اور نا ہی کوئی ایسا موضوع جس پر روشنی ڈال کر پڑھنے والوں کی کچھ رہنمائی کی جائے۔ اس ناول میں صرف محبت کو ہی دکھایا گیا، اور اس کے علاوہ کچھ خاص پیش نہیں کیا گیا ہے۔ 


مجھے کتاب کا نام اور کہانی کا کوئی میل نظر نہیں آیا، مگر اس کہانی کے دو کردار، شرجیل اور علقمہ، دل کو بہت بھائے۔







Post a Comment (0)
Previous Post Next Post