Sayah Hashiya by Saima Akram Chuhdary - pdf

Sayah Hashiya by Saima Akram Chuhdary


"سیاہ حاشیہ" بقلم صائمہ اکرم چوہدری ایک کہانی ہے جو ہمیں زندگی کے راستے پر بہترین راہ بتاتی ہے۔ یہ کہانی ہےغلط راہ سے درست راہ تک کی سفر کو دکھاتی ہے۔ ڈیزی سے صالحہ، ملحد سے اسلامی عالم تک، اور ایک نسل سے لے کر دوسری نسل تک کی۔ یہ کہانی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ایک غلط فیصلہ آپ کی زندگی کو کہاں کہاں بہا سکتا ہے۔


"سیاہ حاشیہ" کی کہانی ایک لڑکی بختاور کی ہے، جس نے خواہش کیلئے اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر سیاہ حاشیہ پار کر لیا، مگر حالات نے اسے ایسے مقام پر لے آیا جہاں اس نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ اس کی غلطی کی سزا اس کی چھوٹی بہن کو بھگتنی پڑی۔


اس کے علاوہ، مجھے اوریدا کا کردار بہت پسند آیا،جس نے اپنے خاندان کی خواہشات کو ٹھکرا دیا۔ بختاور کا الٹ تھا اوریدا کا کردار، دونوں لڑکیوں کی شکل و صورت میں تو بالکل ایک جیسے تھے، مگر ان کے زمانے اور فیصلوں میں سالوں کا فرق تھا۔


"سیاہ حاشیہ" ناول ایک سے زیادہ کرداروں کی مشقت پر لکھا ہے، جن میں سے ماہر میرا پسندیدہ رہا، جو ہر مشکل کو ہنس کر جھیل جاتا تھا۔ ایک ایسا لڑکا جس نے اپنے لیے اپنے دادا کی ناپسندی کو پسند میں بدل لیا، ہر بات کو مزاح کا رخ دینے والا ماہر تیمور!


سیاہ حاشیہ صائمہ اکرم چوہدری کے معروف ناولوں میں سے ایک ہے، اور اس ناول نے صائمہ آپی کی محبت کی جڑوں کو میرے دل میں اور مضبوط کر دیا۔ اس کی طرح سے ناول نے مجھے ابتداء سے لے کر آخر تک محبت کے بندھن میں باندھ دیا، تعریف کے لائق ہے۔ ناول نے مجھے اپنی گرفت میں لے لیا، اور میں صائمہ آپی کے ناولوں کے ساتھ محبت میں باندھ گئی ہوں😄۔ 




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post