Saleeb e Ishq by Hashim Nadeem - pdf

Saleeb e Ishq by Hashim Nadeem


"یہ بارشیں بھی کتنی عجیب ہوتی ہیں، کبھی کبھی باہر کچھ زیادہ بھیگ نہ بھی پائیں، پھر بھی ہمارے اندر جل تھل مچا دیتی ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ہمارے اندر برستی وہ پھوار باہر کسی کو نظر نہیں آتی۔"

 میں نے یہ کتاب ایک مکمل کہانی سمجھ کر خریدی تھی لیکن جب پڑھنا شروع کیا تو مجھے معلوم ہوا یہ ہاشم ندیم صاحب کے تقریباً دس افسانوں اور پانچ نظموں کا مجموعہ ہے۔

 سارے افسانے ہی قابل تعریف ہیں لیکن جو میرے پسندیدہ ان میں صلیب عشق، کیف فراق، رانگ نمبر، توبہ اور استغفار اور پری زاد ہیں۔ پری زاد جو کہ ایک مکمل ناول بھی ہے یہ ایک سانولے سے بچے کی کہانی ہے لیکن جس طرح سے ہاشم ندیم صاحب نے پری زاد کی ساری کہانی لکھی ہے وہ قابل ذکر بھی ہے اور قابلِ تعریف بھی۔۔۔ اگر آپ یہ افسانہ پڑھ لیں گے تو پری زاد ناول پڑھنے سے گریز نہیں کریں گے۔

 کیفے فراق کی کہانی کیفے فراق سے ہی شروع ہوتی ہے محبت کی داستان، یہ کہانی حاجی علی مشہدی، فرہاد، فرح اور آغا کریم کی محبت کی کہانی ہے محبت کیسے لاحاصل رہتی ہے یہ افسانہ اس کا خلاصہ ہے شاید تقدیر کو یہی منظور ہو۔۔۔

 صلیب عشق ایک ماں اور بیٹے کی کہانی ہے جو انتہائی دلچسپ ہے کہ کیسے لوگ بچے کا برین واش کرتے ہیں کیسے ایک ماں کے ساتھ اتنا ظلم ہوتا ہے





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post