Raat (رات) by Abdullah Hussain - Pdf download

Raat by Abdullah Hussain

 
کتاب: رات
مصنف: عبداللہ حسین

اگر آپ کالم لکھتے ہیں اور وہ کالم سیاست پر نہیں تو آپ کے کالم کسی کام کے نہیں،آپ کا مسودہ ہر پیلشیر کے سامنے ایک عام سا کام ہے۔اگر آپ اپنا مسودہ کسی اخبار میں پبلش کرنے کا سوچتے ہیں تو آپ کی سوچ کا پہلا زاویہ ہمیشہ سیاست ہونی چاہیے نہ کہ کوئی کہانی جس میں آپ تلخ حقیقت کو بیان کریں ایسا ہی کچھ اس کتاب میں بھی بیان گیا ہے۔

عبداللہ جسین کی قلم سے لکھا گیا ناول “رات” اس کا مرکزی کردار شوکت عرف (شوکی) جو شادی کے بعد اپنی بیوی کی کمائی پر پل رہا ہے،سارا دن گھر بیٹھے میز پر رکھے ہوئے قلم کو دیکھتا اور بغیر کچھ لکھے بغیر کچھ کیے پیسہ کمانا چاہتا ہے ،اس کی بیوی جال جس کے ساتھ اس کا پیار جامعہ(یونیورسٹی) سے شروع ہوتا ہے،

شوکی کا دوست ریاض جو سکول سے لے کر جامعہ تک ایک ساتھ رہے لیکن جال کے آتے ہی دونوں کے تعلق ٹوٹ سے گئے،جامعہ میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ شوکی ریاض کے باپ کی اخبار کمپنی میں ایک اچھا ناولٹ تھا۔دوستی ٹوٹی تو کمپنی سے بھی تعلق ترک ہوگیا۔

اس ناول میں کراچی کے سمندر اور سڑکوں کی کیا ہی خوبصورتی سے منظر نگاری دیکھنے کو ملتی ہے،عبداللہ حسین سے یہ میرا پہلا تعارف تھا یقین جانے یہ اُمید سے بہت بلند نکلا،عبداللہ حسین کے اس ناول میں ہم کو الفاظ کا چناؤ اور کردار نگاری بہت شاندار طریقے سے دیکھنے کو ملتی ہے۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post