Qaim deen ( قائم دین ) by Ali Akbar Natiq - PDF

Qaim deen by Ali Akbar Natiq

 


کتاب: قائم دین (افسانے)

مصنف: علی اکبر ناطق


قائم دین علی اکبر ناطق کی پہلی لکھی گئی کتاب ہے جو ۲۰۱۲ میں منظرِ عام پر آئی علی اکبر ناطق سے میرا پہلا تعارف جو کہ بہت ہی اچھا رہا نولکھی کوٹھی ان کا یہ ناول میرا پسندیدہ بن گیا یہ وہ پہلی کتاب تھی جس کو ختم کرنے کا دل نہیں تھا چاہتا اس لیے مجھے معلوم تھا علی اکبر ناطق مجھے مایوس نہیں ہونے دیں گے اور ہوا بھی ایسا،قائم دین میں فقط افسانے نہیں ایک الگ دنیا بستی ہے

قائم دین کتاب پورے پندرہ افسانوں پر مشتمل ہے پندرہ کے پندرہ افسانے پڑھنے والے ہیں ہر افسانہ گاؤں کی ایک دہلیز سے شروع ہوتا ہے ایسا لگتا ہے کہ مصنف کتاب لکھتے وقت اپنے زہن میں اپنے گاؤں کو ہی سوچ رہا تھا جیسا کہ آپ کو ناموں سے ہی زاہر ہورہا ہے،جودھ پور کی حد،قائم دین،شریکا،سیدے نے بگڑی باندھ لی،اچھو بازی گر۔ اس کتاب میں مجھے سب سے بہترین کہانی شریکا لگی،

یہ کہانی شروع ہوتی ہے پاکستان بننے سے جہاں ایک سردار کا بیٹھا اُسی دن مسلمان ہوجاتا ہے جب اُس کی بےبے اور باپو پاکستان چھوڑ کر لدھیانے کی تیاری میں ہوتے ہیں لیکن وہ سردار جس کا نام عاقل خاں ہوجاتا ہے وہ کبھی تیار نہیں ہوتا وہ اپنی زمینوں کے لیے اپنے مذہب کو ہی تبدیل کر لیتا ہے۔اس کتاب میں کچھ افسانے ایسے بھی ہیں جن کو پڑھ کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے گی اور ایک بار سوچیں گے مصنف آخر یہ کہانی سوچی کیسے




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post