Pagal Wapsi (پاگل واپسی) by Ishtiaq Ahmad - Review

Pagal Wapsi by Ishtiaq Ahmad - Review

 


پاگل واپسی اشتیاق احمد کی انسپکٹر جمشید سیریز کی کہانیوں میں سے ایک ہے. ہر کہانی میں ایک نیا کیس حل کیا جاتا ہے
.
یہ کہانی شروع ہوتی ہے ایک دستک سے، ایک پاگل کے حلیے والے شخص کی جمشید گھر پر. اس گھر میں اخلاق اور انسان ہمدردی کا ڈیرہ ہے اسی وجہ سے انسپکٹر جمشید کے گھر میں نا صرف اس کھانا مانگنے والے کو عزت سے بھرپور کھانا کھلایا جاتا ہے بلکہ اسکے آرام کا بھی خوب بندوبست ہوتا ہے
.
چونکہ جمشید صاحب نے اپنے بچوں کے دلوں میں ہمدردی، کردار میں ایمانداری اور نڈرپن اور دماغ میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے چوکس پن ڈالا ہے، گھر والے اس عجیب شخص پر نظر بھی خوب رکھتے ہیں
.
جب اسکے منہ سے یہ سنتے ہیں کہ اس نے پچھلے پینتیس برسوں سے پیٹ بھر کھانا نہیں کھایا نا جی بھر کر سویا ہے تو انکا تجسس مزید بڑھ جاتا ہے اور پھر ایک دلچسپ اور غیر متوقع موڑ سے بھرا سفر شروع ہوتا ہے جو کہ ملک دشمن دہشتگرد گروہ کی گرفتاری پر ختم ہوتا ہے.

اشتیاق احمد نے انسپکٹر جمشید سیریز میں چھ سو سے زائد کہانیاں لکھی ہے اور اب تک میں نے جو بھی پڑھی ہیں وہ شائستہ مزاح، برجستہ جملے اور اچھے اخلاق کی ہلکی پھلکی تبلیغ سے بھرپور ہوتی ہے. پڑھنے والے کی دلچسپی آخر تک بنی رہتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ کوئی اشتیاق صاحب کی کہانیوں کو مسلسل پڑھتا رہے تو اسکے اپنے کردار پر بھی اسکا اثر ضرور آئے.

ایک بات جو مجھے بہت پسند آئی کہ جتنی حفاظتی ٹریننگ انسپکٹر جمشید نے اپنے دو بیٹوں کو دی اتنا ہی قابل اور پراعتماد اپنی بیٹی کو بھی بنایا.

This Book Is only available in hard form.




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post