Nirmala (نرملا) by Munshi Premchand - PDF Download

Nirmala by Munshi Premchand - PDF Download
 


ِنرملا از منشی پریم چند

منشی پریم چند (1936-1880) بیسویں صدی کے ہندو مصنف ہیں.ان کا طرز بیان دلچسپ اور سادہ ہے. یہ اپنے ناولوں میں منظر نگاری نہیں کرتے لیکن پھر بھی قاری کردار کا روپ دھار کے اس کے احساسات محسوس کرنے لگتا ہے. یہ اپنے ناولوں میں معاشرتی مسائل اجاگر کرتے ہیں.

نِرملا ایک سولہ سالہ لڑکی کی کہانی ہے جس کا پہلا رشتہ مناسب جہیز نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اس کی شادی تین لڑکوں کے باپ طوطا رام سے "مفت" کروا دی جاتی ہے. طوطا رام اپنے آپ کو عِلم ازدواج کا ماہر سمجھتا تھا اور علم ازدواج کے تمام منتر نرملا پر پھونکتا ہے. مگر نِرملا طوطا رام کو محبت کی چیز نہیں عزت کی چیز سمجھتی تھی کیونکہ اسی قسم کا ایک شخص اُس کا باپ تھا. نرملا نے خود کو فرض پر قربان کرنے کا فیصلہ تو کر لیا مگر طوطا رام کے شکی طبیعت نے نہ صرف نرملا کی قربانی مٹی میں ملا دی بلکہ اپنے لڑکوں کی زندگی بھی جہنم کر دی. شاید بے جوڑ شادیوں کا یہی انجام ہوتا ہے.

گو کہ منشی پریم چند کے انتقال کو صدی ہونے کو ہے لیکن نرملا پڑھ کر لگتا ہے اکیسوں صدی کی ہی عکاسی ہے. وہی جہیز کا رونا اور دقیانوسی سوچ. تب منہ کھول کر لڑکے کے بدلے پیسے مانگے جاتے تھے اور آج گھر گاڑی مانگی جاتی ہے. صدی گزر گئ مگر ہم نہیں بدلے.

مجھے لگا تھا کہ بیسویں صدی کی عورت روتی دھوتی, شکوے شکایتیں کرتی ملے گی لیکن میں تب حیران ہوئی جب کہانی کی عورتیں نہ صرف ایک دوسرے کا احساس کرتی بلکہ اپنا حق مانگتے نظر آئی اور بوقت ضرورت ایک دوسرے کی ڈھارس بھی بن گئی. جو اکیسویں صدی کی عورتوں میں بھی بمشکل نظر آتا ہے



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post