کچھ سال پہلے کہیں پڑھا تھا کہ تارڑ صاحب کے سب سے زیادہ پڑھے گئے سفرنامے "نکلے تیری تلاش میں" کے شروع کے ایڈیشن "صادقین" مرحوم ۔ے متصور کئے تھے۔ اور ہر باب کے شروع میں کچھ سکیچیز تھے۔بعد میں یہ سکیچ کتاب سے حزف کر دیئے گئے کیونکہ صادقین صاحب سکیچ بناتے وقت حسیناؤں کو لباس پہنانا بھول گئے تھے۔ تب ہی سے مجھے کتاب کے صادقین ایڈیشن کی تلاش تھی۔ یہ انتظار آخر کار مجھے مطلوبہ ایڈیشن تک لے گیا جو ایک اولڈ بک سیلر سے ملی
پرانی کتابیں پڑھنا اپنے آپ میں ایک تجربہ ہے۔ یہ کتاب جانے کتنے پڑھنے والوں کے لمس سے آشنا ہوتی ہےکتنے ہی لوگوں کے جزبات سموئے ہوتی ہیں یہ پرانی کتابیں۔ اب اسی کتاب کو لے لیجئے ۔۔۔ اسلام آباد سے ندیم انور اپنی بے وفا کو سنا رہے ہیں
ضبط کرنا ضبط سے وحشت کرنا
اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
وہیں کسی نے اپنی خوبصورت اور دلکش ہینڈ رائٹنگ میں یوں دل کے پھپھولے پھوڑے
ہم سکوں ڈھونڈنے نکلے تھے پریشاں رہے
شہر تو شہر جنگل بھی نہ جنگل نکلا
وہیں مونا ڈارلنگ اپنے بےبی کے لئے کچھ یوں گویا ہیں
ہوئے تیری تلاش میں دنیا میں در بدر
خود کو بھوک گئے مگر تجھ کو نہیں بھولے