Naao Mein Nadiya by Ilyas Kabir - Review

Naao Mein Nadiya by Ilyas Kabir - Review

 


ناؤ میں ندیا ایک سرائیکی ناول کا ترجمہ ہے۔ اگر آپ کا تعلق ملتان سے ہے یا آپ ملتان کی تاریخ پڑھنا چاہتے ہیں یا آپ کچھ نیا پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔ کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جس کو پڑھ سمجھ نہیں آتا کے خوش ہوں یا دکھی ناؤ میں ندیا کا شمار بھی ایسی ہی کتابوں میں ہوتا ہے۔

کہانی شروع ہوتی ہے ایک خط سے جو ہمارے مرکزی کردار سانوال کو ملتا ہے ، جس میں اسکا ایک دوست جو دریا پار رہتا ہے اسے اسکا ایلی بائ بننے کے لیے بلاتا ہے کیونکہ اس پر قتل کا الزام لگایا جاتا ۔بس پھر یہاں سے سانوال کا سفر شروع ہوتا ہے۔ سانوال اپنا سامان اٹھاتا ہے اور نکل پڑتا ہے اپنے دوست کی مدد کے لیے۔ پورے ناول میں سانوال اور اس کا دوست اصل قاتل کو ڈھونڈنے رہتے ہیں۔ اس سارے سفر میں سانوال کی ملاقات بہت ہی دلچسپ لوگوں سے ہوتی ہے۔ سانوال کے لیے پتا نہیں وہ دلچسپ تھے یا نہیں پر میرے لیے وہ بہت دلچسپ تھے۔ 

اور سب سے دلچسپ کردار تھا ایک بوڑھے ملاح کا جس کی کشتی میں بیٹھ کر سانوال دریا پار جاتا ہے مگر جس کشتی میں وہ جاتا ہے اس میں بہت بڑا سوراخ ہونے کے باوجود وہ کشتی بغیر ڈوبے دریا پار چلی جاتی ہے۔ اور پھر پورے ناول میں جہاں بھی سانوال مصیبت میں ہوتا ہے اسی ملاح کی شکل کا ایک بوڑھا انسان اس کی مدد کرنے کے لیے آجاتا ہے ، اور سے زیادہ دلچسپ بات یہ کی پورے ناول میں قاری انتظار کرتا رہتا ہے کب اس ملاح کے بارے میں مصنف کچھ بتائیں گے مگر یہ ملاح ایک راز ہی رہتا ہے پوری کہانی میں۔

کہانی تقریباً 250 صفحات پر مشتمل ہے ۔ مصنف نے بہت ہی خوبصورت کہانی لکھی ہے ،کہانی پڑھتے وقت آپ بالکل بھی بور نہیں ہوتے ،پورے ناول میں قاری بس انتظار ہی کرتا رہتا ہے کے آگے کیا ہوگا۔ میرے خیال میں یہ کتاب لازمی پڑھنی چاہیے ان لوگوں کو جو کچھ مختلف اور نیا پڑھنا چاہتے ہیں.

This Book is  only  available in hard form.


Post a Comment (0)
Previous Post Next Post