Kun faya Kun by Qaisra Hayat - Review

Kun faya Kun by Qaisra Hayat

 

میری بے بسی کا عالم تیرے کُن کا منتظر 

میرے مولا دِکھا دے فیکون کا نظارہ۔


کُن فیکون نے مجھے قیصرہ حیات سے متعارف کروایا، چونکہ یہ ڈرامہ بھی پہلے لگ چکا جس کو دیکھنے پر میں کچھ خاص قسم کی توجہ نہ دے پائی کیونکہ (مجھے ڈرامے وغیرہ پسند نہیں) لہذا کتاب کا نام دل کو پسند آیا تو میں     نے یہ کتاب منگوائی اور اب پڑھ کر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا ریویو شئیر کر رہی ۔


کُن فیکون کتاب کا سفر نہ اُمیدی سے اُمید کی کرن روشن کرنے تک کا ہے۔ "مشعل" بن ماں باپ کے بغیر دنیا کی، رشتے داروں کی معاشرے کی تلخ اور ناقابلِ برداشت سختیوں کو جھیلتی ہے۔ قدم قدم پہ اپنوں کی دھتکار اور زمانے کی سختیاں جھلنے کے بعد ہر رات روتے ہوئے وہ لڑکی بس اپنے رب سے یہی سوال کرتی تھی: "یا اللہ پاک کیا سب مصیبتیں، مشکلات، زمانے بھر کی ذلت اور اپنوں کی دھتکار برداشت کرنے کے لیے آپ نے مجھے ہی چنا ہے؟ کیا سب پریشانی میرا ہی مقدر ہیں؟ کیا میں ساری زندگی اپنوں کے پیار محبت کو ترستی رہوں گی؟ کیا تجھے مجھ سے پیار نہیں؟ تو میری زندگی کو کب خوشیوں سے بھرے گا؟"


ایسے حالات میں ایک صرف آپا جی (معشل کی دادی) ہی ایسی خاتون تھی جنہوں نے زندگی کے ہر مرحلے میں اسکی تربیت کی اور اسکو ہدایت کا راستہ دکھایا۔ صیح غلط کا فرق سمجھایا، رشتوں کی تمیز سکھائی، نیکی کیا ہے اور بدی کیا ہے، غرض ہر دین و دنیا داری کی تمیز سکھائی۔ یہ کتاب مایوسی سے جان چھڑاوا کر اُمید کی شمع جلانے تک مدد مہیا کرتی ہے۔ کیونکہ ہم بار اللہ سے ہی ناامید ہوتے ہیں جبکہ دل تو ہمارا اسکے بندے دکھاتے ہیں۔ ہم لوگ رنگین دنیا میں اس قدر کھو گئے ہیں کہ اپنے اصل مقصد کو بھول بیٹھے ہیں، کیونکر ہمیں اس دنیا میں بیجھا گیا ہے۔!


معشل ساری زندگی اپنوں کے پیار کو ترستی رہی، جبکہ انکا یہ پیار تو وقتی ہے جو آج ہے، کل مدھم پڑ جاۓ گا۔ لوگوں کے پیار کے چکر ہم یہ تک بھول جاتے ہیں کہ ہمارا رب کریم ہمیں ۷۰ ماؤوں سے زیادہ بڑھ کر پیار کرتا ہے، وہ کیونکر ہم سے غافل ہو گا؟ وہ تو اپنے بندے کو آزماتا ہے کبھی لے کر اور کبھی دے کر ۔

لوگوں سے اُمید لگانا چھوڑ دیں یقین کریں دنیا میں بھی کامیابی اور آخرت میں کامیابی (انشاءاللہ ) اُمید صرف اپنے کریم رب سے لگائیں ۔  مجھےیہ کتاب  بہت زیادہ پسند آئی اگر آپکے اندر بھی مایوسی گھر بنا کر بیٹھ گئی ہے تو یہ کتاب پڑھیں ۔ “

Note: This Book is only available in Hard Form

You can buy this book from

https://www.linkshop.pk/kun-fayakon

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post