Khas o Khashak Zamany by (مستنصر حسین تارڑ) - Pdf

Khaso Khashak Zamany by Mustansar Hussain Tarar - Pdf

 

"خس و خاشاک زمانے"

مستنصر حسین تارڑ عہد حاضر کی ایک بڑی ادبی شخصیت ہیں اور اردو ادب میں وہ بالخصوص سفرنامے، داستاں گوئ اور ناول نگاری کی بدولت اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں.. تارڑ صاحب کے پاس لفظیات، تشبیہات اور مختلف تراکیب کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے ... شہرہ آفاق ناول "خس و خاشاک زمانے " میں وہ نصف صدی کے تجربے اور مشاہدے کی بنیاد پر اپنی تحریر میں صدیوں اور دہائیوں کے حالات و واقعات کو یوں سمیٹ دیتے ہیں کہ پڑھنے والا ان میں گم ہوکر رہ جاتا ہے...

ایک پر تکبر لیکن لڑکھڑاتے ہوئے مرغے سے شروع ہونے والی کہانی جس انداز میں پنجاب کی پوری تہذیب، تاریخ، رسم و رواج اور اس مٹی میں بسنے والے انسانوں کی نفسیات کا گہرا جائزہ پیش کرتی ہے اس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے...

ناول کے ابتدائ حصے میں طبقاتی نظام، شریکوں کے روایتی جھگڑے اور دیہاتی و شہری زندگی کے مختلف پہلوؤں کا دقیق مشاہدہ پیش کیا گیا ہے...ناول کی ابتداء پنجاب کی اس تہذیب کی عکاس ہے جس کی جڑیں ذات پات کے نظام کو اپنے اندر سموئے ہوئے تھیں اور جاٹ چاہے مسلمان تھے یا سکھ تفاخر کی علامت سمجھے جاتے تھے اور ان کے لیے ان کا پہلا مذہب ان کی "زمین" ہی تھا، وہ اپنی زمین کو اپنی جان سے زیادہ محبت کرتے تھے اور اپنے ہاتھوں سے اس کو سنوارنے کو دنیا کا سب سے اعلی درجے کا کام سمجھتے تھے

پچاس سے زیادہ کرداروں کے حامل اس ناول میں او پہچان نہیں پاتے مرکزی کردار کون ہے کیوں کہ ہر کردار ایک دوسرے سے بڑھ کر خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے "خس و خاشاک زمانے" کو اس دہائ کے بہترین ناولز کی فہرست میں سرفہرست رکھا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ محض یہ نہیں ہے کہ یہ ایک طویل ناول ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ایک ناول میں کئ خاندانوں کی، کئ نسلوں کی، کئ علاقوں کی، کئ شناختوں کی، کئ نظریات کی اور کئ تاریخی روایات کی ایک طلسماتی دنیا آباد ہے..جو آپ کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھ لیتی ہے 




 



Post a Comment (0)
Previous Post Next Post