Jhootay Roop K Darshan by Raja Anwar - PDF

Jhootay Roop K Darshan by Raja Anwar - PDF

 



کتاب: جھوٹے رُوپ کے درشن

مصنف: راجہ انور


جھوٹے روپ کے درشن راجہ انور کی یہ دوسری کتاب ہے جو پہلی مرتبہ ۱۹۷۴ میں شائع ہوئی۔اور اب اس کا خوبصورت ایڈیشن بک کارنر نے شائع کر کے ہمارے لیے آسانی پیدا کردی، یہ کتاب پنجاب یونیورسٹی کی مہکتی فصاؤں میں پروان چڑھنے والی محبت کی داستان ہے۔جسے راجہ انور نے بہت ہی خوبصورت تحریر کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کی ہے۔یہ راجہ انور کی آپ بیتی ہے اور اس کو پڑھ کر آپ کو خود یقین ہوگا راجہ انور نے اِن خطوط کو کتابی شکل میں شائع کروایا اور یہ کام اُنھوں نے اپنی محبت کو اعتماد میں لے کر کیا۔


اس کتاب میں تمام خطوط کو پڑھ کر جہاں آپ راجہ انور کے بارے میں جانے گے وہاں آپ محبت کے حسین اور پاکیزہ جذبات،معاشی اور معاشرتی نظام کی کھولی تنقید اور مصنف کے دکھ کو محسوس کرئے گے اور انسانی رویوں اور سماجی تعلقات کو ایک الگ نظر سے دیکھے گئے۔ایک خوبصورت بات جو مجھے کتاب میں لگی 


راجہ انور نے یہ کتاب ” نئی نسل کے نام جو ہمارے دکھوں کا حساب چکائے گی“ کے نام کی۔اس کتاب کو پڑھ کر یقین جانے میَں راجہ انور کے بارے میں جاننے کی کوششوں میں نکل پڑا گوگل کی ہر ویب پر جاکر اِن کے بارے میں پڑھا۔یہ اپنے زمانے کا سب سے خوبصورت نوجوان تھا۔ جو ایک کنول نامی لڑکی کی محبت میں اس قدر پاگل ہوا کہ اپنے گھر میں آکر بھی اُس کو چین نہیں ملتا تھا۔

اس کتاب کو پڑھ کر سوچتا ہوں آج کل کے لونڈے کیا جانے محبت کو اگر محبت کے بارے میں پوچھنا ہے تو راجہ انور سے پوچھو۔

آخر میں اس کتاب کے دو خوبصورت جملے

میں نے سوچا گھمبیر اداسیوں اور بوجھل دکھوں کے اس زمانے میں یہ لڑکی اتنی انمول خوشیاں اور بے ساختہ قہقہے کہاں سے لائی ہے۔
اپنی سوسائٹی ان باتوں پر شرمندہ ہوجاتی ہے جن پر نہیں ہونا چاہیے لیکن اُن باتوں پر قطعاً شرمندہ نہیں ہوتی جن پر اُسے شرمندہ ہونا چاہیے





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post