Ek Aurat Hazar Deewane by krishan chander - pdf

Ek Aurat Hazar Deewane by krishan chander

 

مرد کی محبّت صرف عورت کے حسن سے مشروط ہوتی ہے۔ جب عورت کا حسن گہنا جاتا ہے یا زوال پذیر ہو جاتا ہے تو مرد کی محبّت کا آفتاب بھی غروب ہو جاتا ہے اور پیچھے رہ جاتی ہیں صرف ماتم زدہ یادیں


یہ کہانی اپنی عصمت کی حفاظت کی خاطر ہر حد سے گزر جانے والی ایک خوبصورت مگر خانہ بدوش لڑکی "لاچی" کی ہے۔


زمانہ قدیم سے اب تک مرد کے لئے قابل احترام صرف وہ عورتیں ہیں جو ان کے گھروں کی چار دیواری میں رہتی ہیں۔ ان کے علاوہ مرد کے لئے ہر عورت ایک جیسی ہے جسے وہ سالم نگلنے کے لئے موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اور پھر لاچی جیسی حسین عورتیں جن کا تعلق ایسے ماحول یا قبائل سے ہوتا ہے جہاں چند پیسوں کے عوض ان کے اپنے خونی رشتے ان کی عزتوں کو نیلام کر دیتے ہیں، ان کو بیچ دیتے ہیں، جسم فروشی جیسا معیوب کام کرواتے ہیں۔ وہاں ان کے لئے اپنی عزت و عصمت کی حفاظت کرنا کس قدر مشکل ہو جاتا ہے، اس میں ان تمام مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔


 یہ سب باتیں ان خانہ بدوشوں کی روایات کا حصّہ ہیں۔ مگر اسی ماحول کی پروردہ لاچی اپنے قبیلے سے یکسر مختلف سوچ رکھتی ہے۔ اسکے لئے اپنی عصمت سے بڑھ کر اور کچھ بھی قیمتی نہیں اور اسی کی حفاظت کی خاطر وہ اپنے قبیلے کی روایات سے ٹکّر لیتی ہے۔ بغاوت کرتی ہے، بہت سی مشکلات کا سامنا کرتی ہے مگر اپنی عزت کا سودا نہیں کرتی۔ اور اس سب میں اسکا ساتھ دیتا ہے "گل" جس سے لاچی محبّت کرتی ہے اور جو لاچی سے محبّت کا دعویدار ہوتا ہے۔ مگر کیا واقعی گل لاچی سے محبّت کرتا ہے یا پھر اسکی محبّت اور وفا بھی عام مردوں کی طرح صرف لاچی کے حسن تک محدود تھی۔

کیا لاچی اپنی کوشش میں کامیاب ہو پاتی ہے؟

لاچی اور گل مل کر بھی کیوں نہیں مل پاتے؟ وو کون سی چیز ہے جو دونوں کے درمیان حائل ہو جاتی ہے؟ ان سب کے جوابات آپ کو ناول پڑھ کر ملیں گے۔


اس ناول میں لاچی کا کردار غربت اور بےبسی کے باوجود بہت جاندار ہے۔

کرشن چندر کا انداز بیان ایسا اچھوتا ہے کہ قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ الفاظ کا چناؤ نہایت خوب اور جملوں میں اس قدر روانی اور بے ساختگی ہےکہ پڑھنے والا کہانی کے بہاؤ کے ساتھ بہتا چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے آسان جملوں میں زندگی کی وہ گہرایاں بیان کی ہیں کہ پڑھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ معاشرتی موضوعات پر لکھی جانے والی کہانیاں کم و بیش ایک سی ہوتی ہیں مگر یہ مصنف کا انداز بیان ہوتا ہے جو انھیں مختلف بناتا ہے اور کرشن چندر میں بلاشبہ یہ خوبی پائی جاتی ہے ۔




Post a Comment (0)
Previous Post Next Post