Ek Aur Admi by Hasan Manzar - PDF

Ek Admi Aur by Hasan Manzar - PDF

 

ہمارے معاشرے میں ہمارے ارد گرد کئی کہانیاں بکھری پڑی ہیں۔اور اگر آپ کا تعلق ایک ایسے پروفیشن سے ہو جس میں آپ کا واسطہ مںعاشرے کی بنیادی اکائی یعنی غریب طبقے سے لے کر معاشرے کے سب سے اونچے طبقے تک سے پڑتا ہو اور ساتھ ہی اللہ تعالی نے آپ کو لکھنے کی صلاحیت سے بھی نوازا ہو تو پھر سونے پہ سہاگے والی بات ہے


حسن منظر صاحب پیشے کے لحاظ سے ایک سائیکیٹرسٹ اور ایک خوبصورت اور بہترین رائٹر بھی ہیں۔یہ کتاب ایک اور آدمی میرا ان سے پہلا تعارف ہے۔ اور یقین کیجئے اتنی سادہ آسان اور عام فہم زبان میں اتنی خوبصورت کہانیاں میں نے آج تک نہیں پڑھیں۔ان سب کہانیوں کی خاص بات ان کہانیوں کا ہمارے معاشرے یا ہمارے ارد گرد حقیقت میں وجود رکھتے کرداروں بارے ہونا ہے۔چاہے پھر یہ کہانیاں ایک اور آدمی ،افسردگی دل، موری پور ،لاسہ،داشتہ، نجات یا چھوٹی سی میرے دل کی تلیا ہوں۔ سب ہمارے معاشرے کی آئینہ دار ہیں ۔

حسن منظر صاحب کی کہانیوں میں آپ کو لمبی چوڑی لفاظی یا یا منظر نگاری کے نام پہ صفحوں کے صفحے بھرے ہوئے نظر نہیں آئیں گے بلکہ یہ کہانیاں آپ میرے جیسے اور معاشرے کے دوسرے لوگوں کی یا ان کے بیچ زندگی گزارتے کرداروں کی کہانیاں ہیں۔معاشرے کا حقیقی چہرہ دکھاتی یہ کہانیاں ایک خوبصورت پیپر بیک میں اجمل کمال صاحب کے ادارے آج نے شائع کی ہیں میں نے جب یہ کتاب خریدی تو تب اس کی قیمت سے زیادہ مجھے ڈلیوری چارجز پڑے تھے۔تقریبا ایک سو نوے صفحات کی حامل یہ کتاب آپ پچاسی روپے میں اجمل کمال صاحب کے ادارے یا کسی بھی اچھے آن لائن بک سیلر سے خرید سکتے ہیں

Read Online (click me)

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post