Aik Chadar Maili Si by Rajinder singh bedi - PDF

Aik Chadar Maili Si by Rajinder singh bedi - PDF download

 


ایک چادر میلی سی کی رانو ایک مجبور لڑکی تھی جسے اس کے ماں باپ نے اپنے افلاس سے تنگ آکر روٹی کپڑے کے عوض تلو کے کے بیاہ ڈالا۔

ایک بھری پوری عورت جس کی زندگی میں شوہر کے ازدواجی سکھ کے علاوہ کوئی سکھ میسر نہ ہو اور اچانک ایک دن اس شوہر کا قتل ہوجائے تو اس کی زندگی اپنے محور سے بالکل ہٹ جائے گی۔ رانو کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن یہاں مسئلے کی نوعیت صرف جنسی سکھ سے وابستہ نہیں ہے بلکہ وہی شوہر اس کی زندگی کا کل اثاثہ بھی تھا

شوھر کے قتل کے بعد رانو کی شادی کی بات چلتی ہے اس کے شوہر کے بھائی منگل کے ساتھ۔۔۔وہ منگل جسے اس نے بیٹا سمجھ کے پالا تھا

معاشی اعتبار سے رانو کو اس گھر اور اس گاؤں سے جڑے رہنے کے لیے منگل کے ساتھ اپنے اوپر ایک چادر ڈالنے کی رسم پوری کرنی ہوگی تبھی وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی رہنے کی حقدار بن سکے گی۔ یہاں اس کی ممتا بھی داؤ پر ہے۔

یہ سادہ لیکن تکلیف دہ کہانی کیا موڑ لیتی ھے۔۔۔ رانو کی قسمت کیا گل کھلاتی ہے۔۔ اور رانو کی چھوٹی کا انجام کیا ہوگا۔۔جاننے کے لئے راجندر صاحب کا ایک مختصر سا شاھکار لازمی پڑھئیے





Post a Comment (0)
Previous Post Next Post